உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Holy Cow Trailer:سنجے مشرا اور نوازالدین صدیقی کی ہولی کاؤ کا ٹریلر ریلیز، رُخسار کی تلاش میں مصروف ہیں سلیم انصاری

    فلم ہولی کاؤ میں نظر آئیں گے نواز الدین صدیقی اور سنجے مشرا۔

    فلم ہولی کاؤ میں نظر آئیں گے نواز الدین صدیقی اور سنجے مشرا۔

    Sanjay Mishra Film Holy Cow Trailer: ٹریلر میں سنجے مشرا، تگمانشو دھولیا سمیت تمام کردار زبردست اداکاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم سائی کبیر نے لکھی اور ہدایت کی ہے۔ کے سیرا سیرا باکس آفس نے اس فلم کو پیش کیا ہے۔

    • Share this:
      Sanjay Mishra Film Holy Cow Trailer: سنجے مشرا، سعدیہ صدیقی، تگمانشو دھولیا اور نوازالدین صدیقی جیسے ستاروں سے سجی فلم 'ہولی کاؤ' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں سنجے مشرا اپنی گائے کو ڈھونڈتے نظر آ رہے ہیں جو غائب ہو گئی ہے۔ فلم میں سنجے مشرا کے کردار کا نام سلیم انصاری اور گائے کا نام رخسار ہے۔

      فلم کا ٹریلر کافی مزاحیہ ہے۔ اس کے ساتھ گائے کو لے کر سیاست کی جھلک بھی اس میں دکھائی گئی ہے۔ گائے کے غائب ہونے کے بعد سلیم انصاری اسے ڈھونڈنے کے لیے گھر گھر گھومتے ہیں۔ اس دوران وہ اس معاملے کی شکایت کرنے پولیس کے پاس بھی جاتے ہیں۔

      پولیس والے کے کردار میں ہیں نوازالدین صدیقی
      فلم میں نوازالدین صدیقی پولیس والے کے کردار میں ہیں۔ ٹریلر میں ان کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے اور وہ صرف ایک ڈائیلاگ کہتے ہیں۔ جب سنجے مشرا نوازالدین کو بتاتے ہیں کہ ان کی گائے چوری ہو گئی ہے اور انہیں شکایت درج کروانے کی ضرورت ہے، تو نوازالدین کہتے ہیں، "کیسے پتہ اس کی گائے چوری ہو گئی ہے، کیا پتہ نمٹا دی ہو؟" فلم میں نوازالدین مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ حالانکہ ٹریلر میں ان کے دو تین دوسرے سین شائقین بے حد پسند کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’انہوں نے مجھے تھپڑ مارے‘Mahesh Bhattکو لےکر اس اداکارہ نے کھولے تھے گہرے راز

      یہ بھی پڑھیں:
      Jennifer Wingetاس مشہور ایکٹر کی کرنا چاہتی تھیں پٹائی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

      ٹریلر میں سنجے مشرا، تگمانشو دھولیا سمیت تمام کردار زبردست اداکاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم سائی کبیر نے لکھی اور ہدایت کی ہے۔ کے سیرا سیرا باکس آفس نے اس فلم کو پیش کیا ہے۔ اسے وائی ایس انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو عالیہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ 26 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: