உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنجیدہ شیخ نے کروایا بولڈ فوٹو شوٹ، تولیہ پہن کر پوز دیتی ہوئی نظر آئیں اداکارہ

    سنجیدہ شیخ نے کروایا بولڈ فوٹو شوٹ، تولیہ پہن کر پوز دیتی ہوئی نظر آئیں اداکارہ

    سنجیدہ شیخ نے کروایا بولڈ فوٹو شوٹ، تولیہ پہن کر پوز دیتی ہوئی نظر آئیں اداکارہ

    سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) ٹی وی کی مشہور اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ وہ اکثر اپنے لُکس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سنجیدہ شیخ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کی جاتی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) ٹی وی کی مشہور اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ وہ اکثر اپنے لُکس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سنجیدہ شیخ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کی جاتی ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر اچھی خاصی فین فالوئنگ بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ لائم لائٹ میں ہیں۔ دراصل، سنجیدہ شیخ نے ایک بار پھر سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

      جی ہاں، سنجیدہ شیخ نے ایک بار بولڈ فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ اس بار انہوں نے اس فوٹو شوٹ کا ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ محض 24 گھنٹے پہلے انسٹا گرام پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ دراصل، سنجیدہ شیخ نے اپنے اس فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر کو جوڑ کر اسے ویڈیو فارمیٹ شیئر کیا ہے۔ تو آئیے، آپ بھی دیکھئے سنجیدہ شیخ کا یہ وائرل ویڈیو۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sanjeeda Shaikh (@iamsanjeeda)






      تولیے میں ان کا یہ بولڈ فوٹو شوٹ لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ سفید تولیے اور کھلے ہوئے بالوں کے ساتھ وہ مسکرا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سنجیدہ شیخ انسٹا گرام پر مسلسل اپنی گلیمرس اور بولڈ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ بھی ہے۔

      وہیں، ذاتی زندگی کی بات کریں تو سنجیدہ شیخ نے اداکار عامر علی سے شادی کی تھی۔ دونوں حالانکہ اب الگ ہوچکے ہیں۔ عامر علی اور سنجیدہ سیروگیسی کے ذریعہ ایک بیٹی کے والدین بنے تھے۔ ان کی بیٹی کا نام آئرہ ہے۔ دونوں اکثر آئرہ کی بھی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

      کام کی بات کریں تو انہوں نے ’کیا ہوگا نمو کا‘ سے ٹی وی پر ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کئی فلموں، ٹی وی سیریلس اور ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ آخری بار وہ فلم ’تیش‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کئی ریئلٹی شو کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: