ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجیدہ شیخ کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر مچائی ہلچل، گائے کے ساتھ کرتی نظر آئیں کچھ ایسا: وائرل ویڈیو

عامر علی (Aamir Ali) اور سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) کے بریک اپ کو لے کر کئی طرح کی خبریں سامنے آئیں ،لیکن فینس کو سچائی جاننے کو نہیں ملی کہ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا کہ سالوں کی شادی کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔ حالانکہ اب ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
سنجیدہ شیخ کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر مچائی ہلچل، گائے کے ساتھ کرتی نظر آئیں کچھ ایسا: وائرل ویڈیو
أئرا ویڈیو میں سفید ٹاپ اور کالی اور سفید پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔

ٹی وی اداکارہ سنجیدہ شیخ  (Sanjeeda Sheikh) اور عامر علی  (Aamir Ali)  سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ سال 2019  میں دونوں والدین بنے۔ سنجیدہ کی بیٹی کا جنم 2019  میں سیروگیسی کے ذریعے ہوا تھا۔ عامر تو اپنی بیٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن سنجیدہ نے پہلی بار اپنی بیٹی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔


اس ویڈیو میں سنجیدہ۔عامر کی بیٹی گائے گو چارا کھلاتی نظر آرہی ہیں۔ اور بیحد ہی کیوٹ لگ رہی ہے۔ بس فینس ان کی اس کیوٹنیس کے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔ وہیں سنجیدہ نے کیپشن دیا اور لکھا MINE، سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہی وائرل ہو گیا۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sanjeeda Shaikh (@iamsanjeeda)





أئرا ویڈیو میں سفید ٹاپ اور کالی اور سفید پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بلیک رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جو کہ ان پر بہت کیوٹ لگ رہے ہیں۔
عامر علی  (Aamir Ali) اور سنجیدہ شیخ  (Sanjeeda Sheikh) کے بریک اپ کو لے کر کئی طرح کی خبریں سامنے آئیں ، لیکن فینس کو سچائی جاننے کو نہیں ملی کہ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا کہ سالوں کی شادی کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔چٹی وی ہو یا بالی ووڈ یہاں سلیبریٹیز کے ریلیشن شپ اور بریک اپس سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ٹی وی کے کئی جوڑے ایسے ہیں ، جنہوں نے پیار کے احساس کے بعد اپنے رشتے کو آگے تو بڑھایا  لیکن پھر رشتوں میں کڑواہٹ آگئی اور الگ ہوگئے ۔ عامر علی اور سنجیدہ شیخ بھی ایسے ہی جوڑوں میں سے ایک ہیں  لیکن اب دونوں کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ دونوں نے اپنے رشتے کو لے کر آج تک کوئی بیان نہیں دیا ہے ، لیکن لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sanjeeda Shaikh (@iamsanjeeda)




۔

بالی ووڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق عامر علی اور سنجیدہ شیخ کے درمیان دوریاں ہرش وردھن رانے کی وجہ سے آئی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق سنجیدہ شیخ نے لندن میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کی تھی ، جس کے دوران انہیں ہرش وردھن رانے کیلئے پیار کا احساس ہونے لگا ۔ اس کے بعد ان دونوں کا معاشقہ شروع ہوا ۔ شوٹنگ سے واپس آنے کے بعد سنجیدہ شیخ نے گھر آکر اپنے بیگ پیک کئے اور گھر چھوڑ کرچلی گئیں ۔  سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے رشتے کو دوبارہ جوڑنے کیلئے گھروالوں نے کافی محنت کی ، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ۔ سنجیدہ شیخ بالی ووڈ میں اپنا کریئر بنانا چااہتی ہیں اور سنگل لڑکی کا ٹیگ لے کر آگے بڑھنےسوچ رہی ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 05:36 PM IST