ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری کو ہوا غلطی کا احساس، بھگوان سے ہاتھ جوڑ کر مانگی معافی

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسا لکھا جو سب کی آنکھیں نم کر دے گا۔

  • Share this:
سپنا چودھری کو ہوا غلطی کا احساس، بھگوان سے ہاتھ جوڑ کر مانگی معافی
سپنا چودھری کو ہوا غلطی کا احساس، بھگوان سے ہاتھ جوڑ کر مانگی معافی

ممبئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا خوف و ہراس میں ہے۔ اس وائرس کو مات دینے کے لئے پورے ہندوستان میں 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک چلے گا۔ عام لوگوں کے ساتھ مشہور افراد بھی گھروں میں قید ہیں۔ اس دوران سپنا چودھری (Sapna Chaudhary)  کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لیکن ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور وہ اپنی غلطی کے لئے بھگوان سے معافی مانگ رہی ہیں۔


ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Chaudhary)  نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسا لکھا جو سب کی آنکھیں نم کر دے گا۔ حال ہی میں دیسی کوئین سپنا چودھری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیرکی ہے ، جس کو پڑھنے کے بعد کسی کی بھی آنکھ نم ہوجائے گی۔


سائیں بابا کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ، "تو ناراض تو ہے اپنے انسان سے بھگوان .. نہیں تو مندروں کے دروازے بند نہیں کرتا .. سزا دے رہا ہے قدرت کے ساتھ کھلواڑ کا۔ آج ان بارشوں کی بوندوں سے ایک پیغام ملا .. روتا تو تو بھی ہے جب انسان آنسو بہاتا.. معاف کر دے اپنے بچوں کے ہر گناہ .. سب کہتے ہیں تیری مرضی کے بغیر تو پتہ بھی نہیں ہلتا‘‘َ




 




View this post on Instagram




 

तू नाराज तो है अपने इंसान से भगवान.. नहीं तो मंदिरों के दरवाजे बंद ना करता.. सज़ा दे रहा है कुदरत से खिलवाड़ की.. नहीं तो गुरुद्वारों से लंगर कभी ना उठता.. आज उन बारिश की बूंदों से संदेश मिला.. रोता तो तू भी है जब इंसान आंसू बहाता.. माफ़ करदे अपने बच्चों के हर गुनाह.. सब कहते हैं, तेरी मर्ज़ी के बिना तो पत्ता भी नहीं हिलता!!! 🌹🌹🙏🙏


A post shared by Sapna Choudhary (@itssapnachoudhary) on





در اصل ، لاک ڈاؤن کے دوران احتیاط کے طور پر تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ اسی کو یاد کرتے ہوئے سپنا جذباتی ہوگئیں اور بھگوان کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پوسٹ کی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Mar 30, 2020 08:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading