ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کا کوئی بھی گانا سوشل میڈیا پر آگ لگا دیتا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتی ہیں، محفل لوٹ لیتی ہیں۔ ان دنوں ان کا ایک اسٹیج شو کا ویڈیو خوب دیکھا جارہا ہے اور آپ کو بتادیں کہ یہ سپنا چودھری کا ایک اسٹیج کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ہلکے ہرے رنگ کے سوٹ میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں، لیکن تبھی ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ لوگ حیران رہ گئے۔
اسٹیج پر گر گئیں سپنا ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سپنا چودھری اپنے بہترین ڈانسنگ مظاہرے اور اداوں سے لوگوں کو متاثر کررہی ہیں۔ اس درمیان کچھ لوگ اسٹیج پر چڑھ کر ان کے اوپر پیسوں کی بارش کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس درمیان سپنا اوپس مومنٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ سپنا چودھری جب ڈانس کرتی ہیں، تو وہ ایک اسٹیپ کرتے وقت گر جاتی ہیں۔ ان کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر شائقین بھی چلانے لگتے ہیں، لیکن سپنا اپنے آپ کو سنبھالتی ہیں اور توازن بناتے ہوئے فوری ڈانس کرنے لگتی ہیں۔
ویڈیو ہوگیا وائرل سپنا اس ویڈیو میں بھلے ہی اسٹیج پر گر گئی ہوں، لیکن انہوں نے اپنے ڈانس سے لوگوں کو دل جیت لیا۔ سپنا چودھری کا یہ اسٹیج ویڈیو سال 2017 میں وائرل الرٹ نام کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگوں نے اپناپیار دیا ہے۔ سپنا کے ایسے کئی اور ویڈیوز ہیں جو آئے دن سوشل میڈیا پر آگ لگائے رہتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔