30 کلو کی ڈریس پہنی سپنا چودھری کا چلنا پھرنا ہوا مشکل، ناقدین نے کہا-’سنبھل نہیں رہا تو پہنا ہی کیوں؟‘

30 کلو کی ڈریس پہنی سپنا چودھری کا چلنا پھرنا ہوا مشکل، ناقدین نے کہا-’سنبھل نہیں رہا تو پہنا ہی کیوں؟‘

30 کلو کی ڈریس پہنی سپنا چودھری کا چلنا پھرنا ہوا مشکل، ناقدین نے کہا-’سنبھل نہیں رہا تو پہنا ہی کیوں؟‘

ہریانوی ڈانسر سپنا نے کانز سے اپنی کچھ شاندار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جن میں وہ بہت خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Haryana, India
  • Share this:
    ہریانہ کی ڈانسنگ کوئن سپنا چودھری نے کانس 2023 میں ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے ریڈ کارپیٹ پر اپنے حسن اور گلیمرس کا جم کر جلوہ بکھیرا۔ اس درمیان سپنا چودھری کا ایک ایسا ویڈیو سامنے اایا ہے، جس میں وہ اپنی وزنی ڈریس کی وجہ سے ٹھیک سے چل بھی ن ہیں پارہی ہیں۔ وہیں، یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

    سپنا چودھری نے 30 کلو کی پہنی ڈریس

    سپنا چودھری نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنا ایک نیا ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سافٹ پنک کلر کے لانگ گاون میں نظر آرہی ہیں۔ ان کی ڈریس میں فلورل ایمبروائیڈری کی گئی ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ سپنا کی یہ ڈریس 30 کلوگرام کی ہے۔ ویڈیو میں سپنا کار کے اندر بیٹھتی نظر آتی ہیں، لیکن ڈریس کے وزن کی وجہ سے ٹھیک سے نہیں بیٹھ پاتی، تبھی کچھ لوگ کار میں بیٹھنے کے لیے ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Sapna Choudhary (@sunshinesapna)





    یہ بھی پڑھیں:

    اروشی روتیلا نے ہونٹوں پر مخلتف لپ اسٹک شیڈ سے بنائیں سرخیاں، لوگ سمجھنے لگے ایشوریہ رائے

    یوزرس نے ڈریس کو لے کر سپنا چودھری کو کیا ٹرول

    سپنا چودھری کے اس ویڈیو پر ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، کیری نہیں ہورہا ہے تو پہنا ہی کیوں؟، دوسرے یوزر نے کمنٹ کیا، پھول گوبھی، ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا ’ٹرک لانا بھول گئے کیا، انہیں تو ٹرک یا جے سی بی میں جانا تھا۔‘۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا، ہریانہ کی شان، ایسے کیا کیا ہے اس نے۔‘



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Sapna Choudhary (@sunshinesapna)





    یہ بھی پڑھیں:

    کانز فلم فیسٹیول 2023:سارہ علی خان نے بیرون ملک میں کی ہندوستانی سینما کی تعریف، کہا-’ہندوستانی ہونے پر ہے فخر‘

    ہریانوی ڈانسر سپنا نے کانز سے اپنی کچھ شاندار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جن میں وہ بہت خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'کانز 2023 میں ڈیبیو۔ خواب واقعی سچ ہوتے ہیں۔ یہ محنت، قربانی اور عزم سے بھرا ایک طویل سفر رہا ہے، لیکن یہ سب کچھ قابل قدر رہا ہے۔ آپ سب کا شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: