உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سپنا چودھری کا بڑا بیان، ’میں چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی، اس لئے ہندی فلم ٹی وی شوز میں کام نہیں ملا‘

    سپنا چودھری کا بڑا بیان، ’میں چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی، اس لئے ہندی فلم ٹی وی شوز میں کام نہیں ملا‘

    سپنا چودھری کا بڑا بیان، ’میں چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی، اس لئے ہندی فلم ٹی وی شوز میں کام نہیں ملا‘

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) آج اگر کسی مقام پر ہیں تو اس کے پیچھے ان کی سخت محنت ہے۔ آج جب بھی کسی ڈانسر یا پرفارمر کی بات آتی ہے، تو ہریانہ کی ’دیسی کوئن‘ سپنا چودھری کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ سپنا چودھری نے ہریانوی گانوں کو ایک نئے مقام پر پہنچایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) آج اگر کسی مقام پر ہیں تو اس کے پیچھے ان کی سخت محنت ہے۔ آج جب بھی کسی ڈانسر یا پرفارمر کی بات آتی ہے، تو ہریانہ کی ’دیسی کوئن‘ سپنا چودھری کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ سپنا چودھری نے ہریانوی گانوں کو ایک نئے مقام پر پہنچایا۔ عالم یہ ہے کہ آج شادی ہو یا پارٹی، ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Songs) کے گانوں پر لوگ مجبور ہوجاتے ہیں۔ انٹرٹینمنٹ کی اس چمچماتی دنیا میں نام کمانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ حال ہی میں سپنا چودھری نے ٹی وی اور ہندی فلم انڈسٹری پر بڑا بیان دے کر لوگوں کو حیرت میں  ڈال دیا۔

      سپنا چودھری (Sapna Choudhary) نے انڈسٹری میں ہونے والے بھید بھاو پر بڑا بیان دیا اور یہ کہہ کر لوگوں کو حیران کر دیا، ’میں چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی، اس لئے ہندی فلم ٹی وی شوز میں کام نہیں ملا‘۔ ای ٹائمس کو دیئے ایک انٹرویو میں سپنا چودھری نے کہا، ’میں اس سال انڈسٹری میں 15 سال پورے کروں گی، لیکن ابھی بھی میں خوابوں کو پورا نہیں کرسکی۔

       

      sapna choudhary, Haryanvi Queen, Desi queen, Sapna Choudhary dance, Sapna Chaudhary attempts suicide, सपना चौधरी, सपना चौधरी देसी क्वीन
      سپنا چودھری کو ’دیسی کوئن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تصویر کریڈٹ:  itssapnachoudhary/Instagram


      چھوٹے کپڑے- انگریزی بنی رکاوٹ

      سپنا چودھری نے کہا کہ میں ایک ہندی فلم یا ٹی وی شو میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کیونکہ میں ریجنل انڈسٹری (ہریانہ) سے آتی ہوں۔ چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی اور فراٹے دار انگریزی نہیں بول پاتی، اس لئے مجھے کام نہیں ملا۔

      انڈسٹری میں نہیں ہے کوئی گاڈ فادر

      سپنا چودھری نے کہا کہ اس انڈسٹری میں میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک وجہ یہ بھی ہیں کہ مجھے انڈسٹری میں کام پانے کے لئے اب تک جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔

      سپنا چودھری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: itssapnachoudhary/Instagram)


      ڈیزائنرس نے نہیں دیئے کپڑے

      سپنا چودھری نے اس بات چیت میں مزید کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب ڈیزائنرس نے انہیں ایونٹ اور شو کے لئے کپڑے دینے سے منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ممبئی میں رہ کر یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ آپ سے تبھی بات کریں گے، جب انہیں آپ کے ساتھ کچھ کام ہوگا۔ انڈسٹری میں لوگ آپ کو جج کریں گے اور ایس یہاں بہت سے لوگ ہیں۔

      ڈانس میرا پہلا پیار

      دیسی کوئن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں اتنے لمبے وقت تک کیسے مداحوں کےدلوں میں کیسے بنی رہ سکی۔ سپنا چودھری نے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں، اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں۔ میرا پہلا پیار ڈانس ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ایسا نہیں کہ میرا ڈانس ختم ہوگیا بلکہ میں کچھ نئی چیزیں ایکسپلور کرنا چاہتی ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے کچھ جلد ہی آفر ملے۔

      سپنا چودھری سوشل کا یہ بیان لوگوں کو حیران کر رہا ہے۔


      ’بگ باس‘ نہیں آیا کام

      ’بگ باس‘ میں آنے کے بعد ان کے کیریئر میں ہوئی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریئلٹی شو کرنے کے بعد ان کی زندگی مین کچھ خاص نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ شو کرنے کے بعد کنٹسٹنٹ بڑی ہستی بن جاتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ گیم جیتنے کے لئے لوگ گھر میں غلط برتاو کرتے ہیں۔ میں ایک یقینی طور پر کھیلی، جس میں میں مطمئن تھی، لیکن وہ میرے کام نہیں آیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: