ممبئی: لاک ڈاون (Lockdown) میں لوگوں کا ساتھی سوشل میڈیا (Social Media) بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وغیرہ دیکھ کرلوگ اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ ان دنوں سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے ڈانس ویڈیو خوب وائرل ہورہے ہیں۔ ہریانوی گرل سپنا چودھری کا ایک دھمال مچاتا ہوا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں ان کا الگ ہی انداز دیکھنےکو مل رہا ہے۔ سپنا چودھری اس ویڈیو میں گھونگھٹ پہن کر اسٹیج پرتابڑ توڑ ڈانس کر رہی ہیں۔ بھوجپوری (Bhojpuri)، پنجابی (Punjabi) اور ہریانوی (Haryanvi) گانوں پر دھوم مچانے والی سپنا چودھری کے اس ڈانس ویڈیو نے دھمال مچا دیا۔
سپنا چودھری کے لوگ دیوانے ہیں، جیسے ہی لوگوں کو پتہ چلتا ہےکہ سپنا چودھری کا کوئی شو ہونے والا ہے، دور - دور سے لوگ سپنا چودھری کا ڈانس دیکھنےکےلئے بھیڑ امنڈ پڑتی ہے، جو ویڈیو وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ سپنا چودھری کی فینس کی دیوانگی کا اندازہ لگا لیں گے۔ سپنا چودھری کے ڈانس کو دیکھنےکےلئے اس دوران خوب بھیڑ امنڈی ہوئی ہے۔ لوگ ڈانس کو اپنے کیمرے میں قید کرتے نظر آئے۔ سپنا چودھری نے ہریانوی گانے ’میرا کے دیکھےگا بھرتار، میں دیکھن نہ شیشا لیائی’ پرجم کر ٹھمکے لگائے۔ آپ بھی دیکھئے۔
اس گانےکو دیوکمار دیوا اور کویتا سوبو نے اپنی آواز دی ہے۔ اس ویڈیو کو ایک کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ سپنا چودھری اپنے دیسی اسٹائل کےلئےجانی جاتی ہیں اور اس ویڈیو میں بھی ان کا وہی انداز دیکھنےکو مل رہا ہے۔ کل ملاکر ان کے اس ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ سپنا چودھری کے ڈانس کو ملک سمیت بیرون ممالک میں بھی لوگ خوب پسند کرتے ہیں۔ سپنا چودھری کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ انہیں ملک کے الگ الگ حصے سے ڈانس پرفارمنس کےلئے بلایا جارہا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔