ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پیار کا سٹہ: ہریانوی گانے پرکھلے بالوں میں سپنا چودھری نے برپا کیا قہر، دیکھتی رہ گئی زبردست بھیڑ

ہریانوی گانے (Haryanvi Song)  ’پیارکا سٹہ(Pyaar Ka Satta)’ پر سپنا چودھری(Sapna Choudhary) نے ایسا زبردست ڈانس کیا ہے، جسے دیکھ کر بھیڑ میں موجود لوگوں نے دل تھام لیا۔

  • Share this:
پیار کا سٹہ: ہریانوی گانے پرکھلے بالوں میں سپنا چودھری نے برپا کیا قہر، دیکھتی رہ گئی زبردست بھیڑ
پیار کا سٹہ: ہریانوی گانے پرکھلے بالوں میں سپنا چودھری نے برپا کیا قہر، دیکھتی رہ گئی زبردست بھیڑ

ممبئی: سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کا نام آج کون نہیں جانتا۔ انہوں نے اسٹیج پرفارمنس کے ذریعہ اتنی زبردست پہچان بنائی کہ انہیں بگ باس کا بلاوا آگیا۔ وہیں بگ باس کے بعد ان کی فین فالوئنگ اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وہیں اس کے بعد بھی سپنا چودھری نے مداحوں کے لئے اسٹیج شوز بند نہیں کیا ہے۔ سپنا چودھری جب اسٹیج پر پرفارمنس کرتی ہیں تو انہیں دیکھ رہی لوگوں کی بھیڑ بھی ساتھ جھوتی نظر آتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپنا چودھری کے ان ڈانس ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر جم کر پیار ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ان کے ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچاتے دکھائی دے جاتے ہیں۔


اس گانے کے ویڈیو میں سپنا چودھری ڈانس کے ساتھ ساتھ کھلے بالوں میں بھی قہر برپا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سپنا چودھری  کسی ایونٹ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ وہیں سپنا چودھری کے ہر ویڈیو کی طرح اس ویڈیو میں بھی سپنا چودھری کا ڈانس دکھنے کے لئے سینکڑوں لوگ پہنچے ہیں۔ وہیں سپنا چودھری کے گھونگٹ ڈانس سے لے کر ان کے زبردست ٹھمکوں میں بھی لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ سپنا چودھی کا یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ یہاں دیکھیں سپنا چودھری کا یہ زبردست ہریانوی ڈانس ویڈیو۔




سپنا چودھری اس ویڈیو میں سپر ہٹ ہریانوی گانے ’پیار کا سٹہ’ پر زبردست ڈانس کر رہی ہیں۔ وہیں اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ اس گانے کو سندیپ سریلا نے گایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گانے کے الفاظ مکیش جاجی نے لکھے ہیں۔ وہیں یہ گانا سپنا چودھری کے زبردست ڈانس کی وجہ سے سپر - ڈپر ہٹ ہوگیا ہے۔ سپنا چودھری کے اس ڈانس ویڈیو کے زبردست وائرل ہونے سے ہی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سپنا چودھری کو لے کر مداحوں میں کس قدر کریز ہے۔ سپنا چودھری کے فینس کریں تو اس میں بچوں سے لے بزرگ تک شامل ہیں۔ سپنا چودھری جب ڈانس کرتی ہیں تو سبھی ان کے ساتھ جھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading