உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sapna Choudhary New Song:آگیا سپنا چودھری کا نیا گانا’رامفل کی بہو‘، گانا سن ناچنے پر ہوجائیں گے مجبور

    سپنا چودھری کا نیا گانا بنا انٹرنیٹ سینسیشن۔

    سپنا چودھری کا نیا گانا بنا انٹرنیٹ سینسیشن۔

    Sapna Choudhary New Song: سپنا چودھری کے اس تازہ ترین گانے 'رامفل کی بہو' کو ہریانوی گلوکارہ روچیکا اور سریندر رومیو نے اپنی خوبصورت آواز دی ہے۔ جبکہ گانے کے بول کالا نگورا اور فرشتہ نے دیے ہیں۔

    • Share this:
      Sapna Choudhary New Song: ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری(Sapna Choudhary) آج انڈسٹری میں کسی شناخت کی محتاج نہیں ہے۔ سپنا اپنے دیسی لٹکے جھٹکے سے مداحوں کو دیوانہ بناتی ہے۔ سپنا کی مقبولیت اب نہ صرف ہریانہ بلکہ پورے ملک میں پہنچ چکی ہے۔ ان کے چاہنے والوں کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔ اس درمیان، سپنا چودھری کا نیا گانا (Sapna Choudhary New Song) جاری کر دیا گیا ہے۔ سپنا کے اس تازہ ترین ہریانوی گانے(Latest Haryanvi Song) کا ٹائٹل 'رامفل کی بہو'(Ramfal Ki Bahu) ہے۔

      سپنا چودھری کا نیا ہریانوی گانا 'رامفل کی بہو' ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے میں وہ ایک بار پھر سوٹ شلوار پہنے اپنے دیسی انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ دیسی ملکہ کا یہ انداز پہلے ہی ان کے مداحوں کے دل موہ چکا ہے۔ اب جب ان کا یہ گانا ریلیز ہوا تو ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔

      گانے میں سپنا چودھری کی شاندار کیمسٹری
      تازہ ترین ہریانوی گانے 'رامفل کی بہو' میں سپنا چودھری ایک نئی دلہن کا کردار ادا کر رہی ہیں، جسے دیکھنے کے لیے گاؤں کے لڑکے ہر طرح کے حربے اپنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے شوہر ان سب سے بہت پریشان ہیں اور سپنا بار بار اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں سپنا یعنی رامفل کی بہو کا چہرہ دیکھنے آئے لڑکے بھی بار بار مار کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سپنا کے گانے کا یہ دیسی لک ان کے مداحوں میں ایک جنون پیدا کر رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سپنا چودھری کا یہ گانا انٹرنیٹ پر چھا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Rushdieپر ہوئے حملے کو سورا بھاسکر نے بتایا’شرمناک‘اور’قابل مذمت‘، کیا یہ ٹوئٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      Rajesh Khanna کے ساتھ ڈیبیو کے باوجود نہیں چل پایا ڈمپل کی بہن سمپل کا کرئیر

      سپنا چودھری کے اس تازہ ترین گانے 'رامفل کی بہو' کو ہریانوی گلوکارہ روچیکا اور سریندر رومیو نے اپنی خوبصورت آواز دی ہے۔ جبکہ گانے کے بول کالا نگورا اور فرشتہ نے دیے ہیں۔ دوسری جانب رامفل کی بہو گانے میں سپنا چوہدری اور فرشتہ کی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: