ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری: شادی کی خبروں کے بیچ’ شوہر سے ناراض ہوئیں ہریانوی ڈانسر‘، ویڈیو وائرل

سولہ مارچ کو نو ہریانوی یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا گانا ’ بلم الٹو‘ ایک دن میں ہی چار لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔

  • Share this:
سپنا چودھری: شادی کی خبروں کے بیچ’ شوہر سے ناراض ہوئیں ہریانوی ڈانسر‘، ویڈیو وائرل
سپنا چودھری: شادی کی خبروں کے بیچ’ شوہر سے ناراض ہوئیں ہریانوی ڈانسر‘، ویڈیو وائرل

چندی گڑھ ۔ شادی کی زور پکڑتی خبروں کے بیچ سپنا چودھری (Sapna Choudhary)  ایک بار پھر اپنا دھماکے دار ہریانوی ویڈیو سانگ (New Haryanvi Songs) لے کر آئی ہیں۔ یہ گانے آتے ہی وہ یوٹیوب کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو سانگ میں سپنا نے اپنے انداز میں ہریانوی ڈانس تو کیا ہے۔ لیکن جس طرح سے وہ اسٹیج پر آگ لگانے کے لئے جانی جاتی ہیں، اس میں ویسا مظاہرہ نہیں ہے۔ یہ گانا اپنے شوہر کو لے کر شکایت پر مبنی ہے۔


سپنا چودھری کے اس ہریانوی گانے میں وہ اپنے شوہر کے گاڑی چلانے کے انداز کو لے کر شکایت کرتی ہیں۔گانے کی شروعات سے ہی وہ اپنے شوہر سے خفا رہتی ہیں۔ وہ اپنے کنبے کے لوگوں سے اپنے شوہر کے گاڑی چلانے کے انداز کو لے کر کئی طرح کی شکایت کرتی ہیں۔


سولہ مارچ کو نو ہریانوی یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا گانا ’ بلم الٹو‘ ایک دن میں ہی چار لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس میں سپنا چودھری کے ساتھ نوین نیرو بھی اہم رول میں ہیں۔


اس سے پہلے سپنا چودھری اپنی نجی زندگی کو لے کر چرچا میں رہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ سپنا نے معروف ہریانوی گلوکار ویر ساہو سے خفیہ طریقے سے منگنی کر لی ہے۔ وہیں، اب ان دونوں کی شادی کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
First published: Mar 18, 2020 12:05 PM IST