உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sapna Choudharyکا جب چھلکا تھا درد، کہا-کسی لڑکی کو بھگوان نہ بنائے اسٹیج پرفارمر

    سپنا چودھری نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو کیا یاد۔

    سپنا چودھری نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو کیا یاد۔

    Sapna Choudhary Struggle:سپنا چودھری نے اس دوران باقی ساری امیدیں چھوڑ دی تھی۔ لوگ انہیں جو بھی کچھ بولا کرتے تھے، وہ ایک کان سے سنتی اور دوسرے سے نکال دیا کرتی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | New Delhi | Uttar Pradesh
    • Share this:
      Sapna Choudhary Struggle:ہریانوی ڈانسنگ کوئن سپنا چودھری آج جو کچھ بھی ہیں اپنی محنت اور ڈانس کی بدولت ہی ہیں۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے انہیں سخت محنت کرنی پڑی ہے۔ سپنا چودھری نے اپنے کرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی انہیں وہ نہیں ملا جس کی وہ حقدار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تو ابھی بہت آگے جانا ہے اور وہ رُکنے والوں م یں سے بالکل بھی نہیں ہے۔ سپنا نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے حق کو لے کر رہیں گی۔

      سپنا چودھری کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے کام کی پوجا کرتی ہیں۔ لوگ انہیں جانتے بھی ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سپنا چودھری ہیں۔ کریئر کی وجہ سے سپنا کو پہچان ملی ہے۔ سپنا کو ان کی یہ پہچان بہت پیاری ہے اور وہ اس پہچان کو کبھی کھونا نہیں چاہتی۔ سپنا نے کہا کہ یہ سفر ان کے لیے بالکل بھی آسان نہیں رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا۔ سپنا کہتی ہیں کہ جب انہوں نے کام کرنا شروع کیا تو لوگ انہیں گالیاں دیتے تھے۔ ان کے ذہن میں جو آتا، وہ بولتا تھا اور اسی نظر سے دیکھتا بھی تھا۔ سپنا کو خود کو ثابت کرنے میں وقت لگا، اس دوران انہوں نے صرف اپنا کام پوری لگن سے کرنا ہی ٹھیک سمجھا۔

      سپنا چودھری کا اسٹیج پرفارمر بننے پر چھلکا تھا درد
      سپنا چودھری نے اس دوران باقی ساری امیدیں چھوڑ دی تھی۔ لوگ انہیں جو بھی کچھ بولا کرتے تھے، وہ ایک کان سے سنتی اور دوسرے سے نکال دیا کرتی تھیں۔ اتنا ہی نہیں انہیں اس دوران دیر رات سفر بھی کرنا پڑتا تھا، ایسے میں لوگ گندی نگاہوں سے انہیں دیکھا کرتے تھے۔ کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکی کلچر کو خراب کررہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sidharth Shuklaکے ساتھ بریک اپ کے بعد جب شلپا شندے نے توڑی تھی خاموشی، لگائے تھے یہ الزام

      یہ بھی پڑھیں:
      سالگرہ پر شوہرFarhan Akhtarاور پوری فیملی کےساتھ خوشگوار پوز میں دکھائی دی شیبانی دانڈیکر

      لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کے ڈانس کو دیکھ کر ہمارے بچے بھی وہی سیکھتے ہیں۔ سپنا نے آگے کہا کہ میں آج بھی یہی کہتی ہوں کہ کسی لڑکی کو بھگوان اسٹیج پرفارمر نہ بنائے، کیونکہ سپنا کے اندر ایسی چیزیں بیٹھ چکی ہیں، جس کا تصور کرنابھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: