بالی ووڈ میں بے حد کم وقت میں الگ پہچان بنا لینے والی اداکارہ سارہ علی خان (Sara Aali Khan) ان دنوں اپنی ایک تھرو بیک (Throwback Photo) فوٹو کو لےکر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ یہ تصویر 15 سل پرانی ہے اور اس میں سارہ علی خان بےحد معصوم دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویرپرلوگوں کے جم کر ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ یہ تصویر سارہ علی خان نے شیئر نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ 2005 میں لی گئی اس تصویر کے دوران کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ پیاری سی بچی بہت جلد لوگوں کا دل جیتنے والی ہے۔
چھوٹی سارہ علی خان کی یہ تصویر ورل بھیانی نے کچھ دنوں پہلے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پرشیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر 15 سال پرانی ہے، یعنی 2005 میں لی گئی ہے۔ اس تصویر میں سارہ علی خان کسی تقریب میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے بلیک رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے اور ہیلس والی سینڈل، سارہ علی خان اپنے ہاتھوں سے سینڈل کو پکڑے دکھائی دے رہی ہیں۔ وہیں ان کے آس پاس کافی سارے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ اس تقریب میں سارہ علی خان پوری طرح ٹریڈیشنل لُک میں پہنچی ہیں۔ سارہ علی خان کا انداز اور ان کی معصومیت کو خوب پسند آ رہی ہے۔
اس تصویر پر لوگوں کے زبردست ردعمل سامنے آرہے ہیں اور سارہ علی خان کی معصومیت ہی ہے، جو یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سارہ علی خان کو سجنے - دھجنے اور اداکاری کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ یہ بات وہ خود ہی کئی انٹرویوز میں قبول کرچکی ہیں۔ گزشتہ دنوں سارہ علی خان کا ایک ڈانس ویڈیو بھی خوب وائرل ہوا تھا، جس میں وہ کلاسیکل ڈانس کے پریکٹس سیشن میں دکھائی دے رہی تھیں۔ ویڈیو میں سارہ علی خان کلاسیکل ڈانس کا ہر ایک اسٹیپ بے حد خوبصورتی سے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔sar
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔