ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ بھی ہوئیں شامل، عطیہ کی امدادی رقم

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے وزیراعظم کیئرس فنڈ اورمہاراشٹر سی ایم ریلیف فنڈ (Maharashtra CM Relief Fund) میں امدادی رقم عطیہ کی ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ بھی ہوئیں شامل، عطیہ کی امدادی رقم
سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ بھی کورونا کے خلاف جاری جنگ می مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔

ممبئی: کورونا وائرس (Coronaviurs) کے خلاف جاری جنگ میں بالی ووڈ اسٹار مسلسل اپنا تعاون دے رہے ہیں، جس میں سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) بھی شامل ہوگئی ہیں۔ دونوں ہی اداکارہ نے اس خطرناک بیماری سے نمٹنے میں مدد کےلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان نے پی ایم کیئرس فنڈ اور مہاراشٹر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ (Maharashtra CM Relief Fund) میں امدادی رقم عطیہ کی ہے۔ دونوں ہی اداکاراہ نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو اس کی اطلاع دی ہے۔


سارہ علی خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے، ’میں پی ایم کیئر فنڈس اور مہاراشٹر چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کا وعدہ کرتی ہیں۔ میں سبھی سے ملک کے عوام کی مدد کرنے کے لئے اپنا تعاون دینے کی اپیل کرتی ہوں۔ کیونکہ ہر تعاون کو شمار کیا جاتا ہے اور اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ ہمارا اتحاد ہی اس خطرناک بیماری کے خلاف امید کی کرن ہے’۔





وہیں عالیہ بھٹ نے لکھا ہے، ’اس مشکل گھڑی میں جہاں پورا ملک لاک ڈاون ہے، وہیں ہماری ریاستی اور مرکزی حکومتیں کورونا سے لڑنےکےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ میں ان سبھی لوگوں کے جذبےکو سلام کرتی ہوں، جو خود کو خطرے میں ڈال کر آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کر رہے یہں۔ میں حمایت کے طور پر پی ایم کیئرس فنڈ اور مہاراشٹر وزیراعلیٰ راحتی فنڈ میں اپنا تعاون دے رہی ہوں’۔



واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان کے علاوہ اکشے کمار، منیش پال، وکی کوشل، ورون دھون، گرو رندھاوا، پربھاس اور شلپا شیٹی کندرا جیسے کئی اسٹارس پی ایم کیئرس فنڈ اور سی ایم ریلیف فنڈمیں تعاون دے چکے ہیں۔ تاکہ ملک کو اس مشکل گھڑی سے نکالا جا سکے۔
First published: Apr 01, 2020 02:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading