உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sara-Janhvi Kapoor:’کافی ود کرن‘ کے بعد اب کہاں پہنچی سارہ علی خان-جھانوی کپور؟ ڈری سہمی آئی نظر

    کیا پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور؟

    کیا پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور؟

    Janhvi Kapoor Photo With Sara Ali Khan: جیسے ہی سارہ علی خان(Sara Ali Khan) نے جھانوی کپور(Janhvi Kapoor) کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں بات کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Delhi | Mumbai
    • Share this:
      Janhvi Kapoor Photo With Sara Ali Khan: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں کی بات کی جائے تو اس میں سارہ علی خان اور جھانوی کپور(Janhvi Kapoor) کا نام ضرور شامل ہوگا۔ اسٹار کڈز کے طور پر ان دونوں اداکاراؤں نے اپنی مضبوط اداکاری کے بل بوتے پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ حال ہی میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ لیکن جمعہ کو سارہ(Sara Ali Khan) نے جھانوی کے ساتھ ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوست ڈری ہوئی اور سہمی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے بعد ہر طرف یہ چرچا ہے کہ کیا جھانوی کپور اور سارہ علی خان کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

      اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی سارہ-جھانوی کی جوڑی
      اہم بات یہ ہے کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں۔ کئی مواقع پر ان دونوں بہترین دوستوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں اب حقیقی زندگی کے بعد ریل لائف میں بھی جھانوی کپور اور سارہ کی دوستی کا انداز دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں سارہ علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جھانوی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سارہ کی اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ بالی ووڈ کے یہ دونوں سوپر اسٹارز ڈرے اور سہمے نظر آرہے ہیں۔ یہ ان کی کسی فلم یا ویب سیریز کا روپ ہے یا کچھ اور ہے۔ لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ اس تصویر کے ساتھ سارہ علی خان نے بتایا ہے کہ کافی ود کرن کے بعد اب ان دونوں اداکاروں کی جوڑی ایک پراجیکٹ کے لیے ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس پروجیکٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





      یہ بھی پڑھیں:

      کامیڈی کنگ Raju Srivastavaہیں کروڑوں کی دولت کے مالک، کار کلیکشن دیکھ ہوجائیں گے حیران

      یہ بھی پڑھیں:
      Reena Roy:اب ایسی نظر آتی ہیں70-80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ رینا رائے

      فینس کا بڑھا تجسس
      جیسے ہی سارہ علی خان(Sara Ali Khan) نے جھانوی کپور(Janhvi Kapoor) کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ اس کے بعد سے مداح کافی پرجوش ہو گئے ہیں۔ دراصل جھانوی کپور اور سارہ اس وقت بی ٹاؤن کی سب سے شاندار اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ بہت کم وقت میں ان دونوں کی اداکاراؤں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے بل بوتے پر مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: