உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sara Ali Khan:اس کیری بیگ کی وجہ سے بری طرح ٹرول ہورہی ہیں سارہ علی خان، سچائی جان کر آپ بھی ہوجاوگے حیران

    اس بیگ کی وجہ سے ٹرول ہورہی ہیں سارہ علی خان۔

    اس بیگ کی وجہ سے ٹرول ہورہی ہیں سارہ علی خان۔

    Sara Ali Khan: سارہ علی خان کا ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سارہ اپنے جم آوٹ فٹ میں ورزش کے سیشن کے لیے جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی سارہ نے اس دوران اپنے ہاتھوں میں کیری بیگ بھی لے رکھا ہے۔

    • Share this:
      Sara Ali Khan: فلم کیدارناتھ (Kedarnath) سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ سارہ علی خان(Sara Ali Khan) اپنے بے باک انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ سارہ علی خان کی اکثر تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سارہ علی خان کی ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، اس ویڈیو میں سارہ کو کیری بیگ کی وجہ سے کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سارہ کا یہ کیری بیگ آخر کیوں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

      اس کیری بیگ کو لے کر ٹرول ہورہی ہیں سارہ
      دراصل سارہ علی خان کا ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سارہ اپنے جم آوٹ فٹ میں ورزش کے سیشن کے لیے جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی سارہ نے اس دوران اپنے ہاتھوں میں کیری بیگ بھی لے رکھا ہے۔ اس بیگ پر سارہ کا نام بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔ سارہ علی خان کے اس بیگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس میں کوئی سامان نہیں ہے۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر اس خالی بیگ کو لے کر لوگوں نے سارہ علی خان کو شدید ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      پہلی بار پاپا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی Janhvi Kapoor،بونی کپور کریں گے ایکٹنگ

      یہ بھی پڑھیں:
      Disha Patani Video:دیشا پٹانی نے ایک بار پھر اپنے ویڈیو سے بڑھایا سوشل میڈیا کا ٹمپریچر

      فینس نے سارہ علی خان پر کیا طنز
      سارہ علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ جس کے نیچے ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ 'سارہ علی خان کی طرح ہمارے گھر میں بھی ایک بیگ ہے جس میں ہم سبزی لینے جاتے ہیں'۔ ایک اور صارف نے کہا ہے کہ 'یہ سب صرف خالی بیگ لے کر گھومتے رہتے ہیں'۔ یہی نہیں، ایک یوزر نے یہاں تک کہہ دیا کہ 'بس انہیں خالی بیگ دکھا کر شو آف کروالو۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: