اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سارہ علی خان نےکیا انکشاف، نیویارک میں پڑھائی کےدوران خود کرتی تھیں یہ کام

    تصویر : سارا علی خان انسٹاگرام ۔

    تصویر : سارا علی خان انسٹاگرام ۔

    سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نےبتایا کہ لوگوں کو لگتا ہےکہ میں رائل فیملی سے ہوں۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، میری ماں نے میری پرورش بہت ہی سادگی سےکی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) سرخیوں میں رہتی ہیں۔ فلم کیدار ناتھ سے ڈیبیو کرنے والی سارہ علی خان نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا’ میں اور پھر فلم ’لو آج کل 2‘ میں نظر آئیں۔ ان تینوں فلموں میں ان کی اداکاری لوگوں کو پسند آئی۔ سارہ علی خان اکثر سوشل میڈیا (Social Media) پر اپنے چلبلے اندازکے ساتھ اسپاٹ ہوتی رہتی ہیں۔ ویسے تو وہ ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں، لیکن مسلسل سوشل میڈیا سرگرم نظر آرہی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رائل فیملی کی اس لاڈلی کی ایک عادت ایسی ہے، جس کے ادکار رشی کپور (Rishi Kapoor) بھی قائل ہوگئے ہیں۔

      سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی لاڈلی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کی پیدائش بھلے ہی رائل فیملی میں ہوئی ہو، لیکن ان کی ماں نے اپنے بچوں کی پرورش بہت ہی سادگی کے ساتھ کی ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سارہ علی خان ایئر پورٹ پر اپنا سامان خود اٹھاتی ہیں۔ اداکار رشی کپور نے بھی ٹوئٹ کرکے سارہ علی خان کی اس عادت کی تعریف کی تھی۔ رشی کپور نے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھاتھا کہ جس طرح سارہ علی خان اپنا سامان خود لے کر آرہی ہیں، بالی ووڈ کے دوسرے اسٹارس کو بھی ان سے سیکھنا چاہئے۔

      سارہ علی خان ویسے تو ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں، لیکن مسلسل سوشل میڈیا سرگرم نظر آرہی ہیں۔
      سارہ علی خان ویسے تو ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں، لیکن مسلسل سوشل میڈیا سرگرم نظر آرہی ہیں۔


      حال ہی میں نیوز 18 سے ہوئی خاص بات چیت میں سارہ علی خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں ایئر پورٹ پر سامان اٹھاتی ہوں تو اس طرح کی خبریں لائم لائٹ میں ضرور آجاتی ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سب باتیں میرے لئے بہت عام ہے۔ کیونکہ میری بچپن سے ہی پرورش بہت ہی نارمل طریقے اور سادگی سے ہوئی ہے۔

      سارہ علی خان نےبتایا کہ جب میں نیویارک میں تعلیم حاصل کر رہی تھی، تب میں چار منزل تک اپنا سب سامانا سیڑھیوں سے لےکر جاتی تھی۔ تصویر: انسٹا گرام۔
      سارہ علی خان نےبتایا کہ جب میں نیویارک میں تعلیم حاصل کر رہی تھی، تب میں چار منزل تک اپنا سب سامانا سیڑھیوں سے لےکر جاتی تھی۔ تصویر: انسٹا گرام۔


      سارہ علی خان نےبتایا کہ جب میں نیویارک میں تعلیم حاصل کر رہی تھی، تب میں چار منزل تک اپنا سب سامانا سیڑھیوں سے لےکر جاتی تھی۔ دراصل نیویارک میں میں جس عمارت میں رہتی تھی، اس عمارت میں لفٹ نہیں تھی اور میرا اپارٹمنٹ چار منزل پر تھا۔ اس وقت میں بڑے بڑے سوٹ کیس لے کر سیڑھیوں سے چارمنزل تک سامان لے کر جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات بہت نارمل ہے، لیکن رشی کپور سر نے میری تعریف کی اور میرے بارے میں ٹوئٹر پر لکھا۔ یہ پڑھ کر واقعی میں بہت خوش ہوگئی تھی کیونکہ وہ اتنے سینئر ہیں اور ان کا لکھنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: