ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور کے نقش قدم پر چلیں سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان ، کیا کچھ ایسا سبھی رہ گئے حیران

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان اور ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کے درمیان کافی اچھی مفاہمت ہے ۔ سارا کئی انٹرویوز میں اپنے اور کرینہ کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرچکی ہیں ۔

  • Share this:
کرینہ کپور کے نقش قدم پر چلیں سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان ، کیا کچھ ایسا سبھی رہ گئے حیران
بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان اور ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کے درمیان کافی اچھی مفاہمت ہے ۔ سارا کئی انٹرویوز میں اپنے اور کرینہ کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرچکی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کو انڈسٹری میں کم ہی وقت ہوا ہے ، لیکن وہ فین فالوئنگ کے معاملہ میں بڑی بڑی اداکاراوں کو مات دیتی ہیں ۔ سارا علی خان اور ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے درمیان کافی اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے ۔ سارا کئی انٹرویوز میں اپنے اور کرینہ کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرتی نظر آچکی ہیں ۔ سارا اپنے کریئر کو لے کر کرینہ سے مشورہ بھی لیتی ہیں ۔ حال ہی میں سارا علی خان کو کرینہ کی ڈریسنگ اسٹائل کو کاپی کرتے دیکھا گیا ہے ۔


سارا علی خان حال ہی میں کافی اسٹائلش اور گلیمرس آوٹ فٹ میں نظر آئیں ۔ گولڈن اور ریڈ کلر کی یہ تھائی سلیڈ ڈریس سارا پر کافی اچھی لگ رہی ہے ۔ وہیں سارا کی سینڈل بھی کافی اسٹائلش ہے ۔ اس گولڈن ہائی ہیلس بیلی میں سارا کافی الگ نظر آرہی ہیں ۔ سارا کی یہ ڈریس کافی حد تک کرینہ کپور کی ڈریس سے ملتی جلتی ہے ۔ کرینہ نے ایسی ہی ڈریس اپنی فلم کم بخت عشق کے ایک گانے میں پہنی تھی ۔ سارا کی ڈریس دیکھ کر فینس کو لگتا ہے کہ اب سارا پوری طرح سے کرینہ کے نقش قدم پر چل رہی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)






سارا علی خان ، کرینہ کپور خان کے شو وہاٹ وومین وانٹ کا حصہ بھی بنی تھیں ۔ شو کے دوران سارا علی خان اور کرینہ کپور نے آج کے دور کی محبت اور آج سے 20 سال پہلے کی محبت کے درمیان فرق کے موضوع پر گفتگو کی تھی ۔ کرینہ کپور خان نے سارا سے ان کی پروفیشنل لائف سے لے کر ذاتی زندگی تک کو لے کر سوالات کئے ، جن میں سے ایک سوال ون نائٹ اسٹینڈ کو لے کر بھی تھا ۔ کرینہ کپور خان نے سارا سے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ مجھے آپ سے یہ سوال نہیں کرنا چاہئے ، لیکن میں پھر بھی یہ سوال پوچھنا چاہوں گی اور جاننا چاہوں گی کہ ون نائٹ اسٹینڈ پر آپ کی کیا رائے ہے ۔

اس کے جواب میں سارا علی خان کہتی ہیں کہ مجھے ون نائٹ اسٹینڈ جیسی کسی چیز پر بھروسہ نہیں ہے ۔ اس کے بعد کرینہ پوچھتی ہیں کہ ریلیشن شپ میں وہ کون سی چیز ہے ، جس سے وہ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیں گی ۔ اس کے جواب میں سارا نے کہا کہ میں ریلیشن شپ میں دھوکہ کبھی پسند نہیں کروں گی ۔ میں ایسے انسان کو پسند کروں گی ، جس کو لے کر میں یہ کہہ سکوں کہ یہ میرا ہے ۔ جس کے بارے میں میں فخر سے کہہ سکوں کہ یہ میرے ساتھ ہے اور وہ بھی ایسا ہی کرے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کوئی بات نہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 15, 2021 05:38 PM IST