بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ ان کی ایک جھلک پانے کے لیے فینس ترستے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی نجی زندگی سے جڑے ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جسے ان کے فینس بہت پسند کرتے ہیں۔ اب سارا نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے خود کو ڈسکرائب کیا ہے۔
سارہ علی خان نے شیئر کیا ویڈیو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کبھی مستی تو کبھی سنجیدہ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے کہ کبھی کبھی وہ کنفیوژ رہتی ہی، تو ہمیشہ جم کر انجوائے کرتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ہمیشہ بھوک لگی رہتی ہے۔ اس طرح انہوں نے خود کو ڈسکرائب کیا ہے۔ سارہ نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، جب لوگ مجھے خود کو ڈسکرائب کرنے کے لیے کہتے ہیں۔‘
فینس نے دئیے ایسے ری ایکشن سارہ علی خان کے اس ویڈیو پر فینس جم کر ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ڈسکرائب کیا کرنا ہے، اتنی کیوٹنیس کسی نے نہیں دیکھی ہوگی۔‘ دوسرے نے کمنٹ کیا، ’انسٹاگرام کی رئیل کوئن‘۔ وہیں، کسی نے لکھا، ’اسٹننگ لگ رہی ہو۔‘ اس کے علاوہ کسی نے انہیں کیوٹ کہا ہے، تو کسی نے گارجیس، سارہ کے اس ویڈیو کو ابھی تک دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد وویوز مل چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔