ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے پول کے کنارے کیا یوگا، فوٹو میں نظر آیا الگ انداز

اس فوٹو میں سارہ علی خان پول کے کنارے یوگا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزےدار کیپشن بھی دیا ہے۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے پول کے کنارے کیا یوگا، فوٹو میں نظر آیا الگ انداز
سارا علی خان نے پول کے کنارے کیا یوگا، فوٹو میں نظر آیا الگ انداز

ممبئی۔ ان دنوں بالی ووڈ صنعت سے منسلک تقریبا سبھی سلیبریٹیز سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم نظر آ رہی ہیں۔ سبھی اپنے مداحوں کے درمیان چرچا میں بنے رہنے کے لئے آئے دن کچھ نہ کچھ دلچسپ شئیر کرتے دکھائی دے جاتے ہیں۔ وہیں، اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کا بھی شمار ان اسٹارز کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔ وہیں، اب ان کی ایک تازہ ترین فوٹو زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ اس فوٹو میں سارا علی خان پول کے کنارے یوگا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزےدار کیپشن بھی دیا ہے۔


دراصل، سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس فوٹو میں وہ پول کے کنارے کھڑی ہو کر یوگا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو میں نظر آ رہا ہے کہ سارہ لال رنگ کے ورک آوٹ وئیر میں ہیں اور ان کی یوگا میٹ بھی لال ہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پیچھے بیحد خوبصورت پھولوں والا پیڑ بھی ہے جو اس پوری تصویر کو شاندار بنا رہا ہے۔ اس تصویر میں سارہ نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کیپشن بھی دیا ہے۔ یہاں دیکھیں وائرل ہو رہی سارہ علی خان کی فوٹو۔




 




View this post on Instagram




 

Happy Sunday 🧘🏻‍♀️🌺🐙👄 #sundayfunday #sunnyday #sunnysunday If only peace, serenity and green truly made you wiser.. 😈☮️🦄🧠🤦🏻‍♀️ but at least I got the day right 🙇🏻‍♀️ this time...


A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on





سارہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے۔ ’ ہیپی سنڈے، #sundayfunday #sunnyday #sunnysunday. اگر امن ، استحکام اور ہریالی آپ کو سمجھدار بنا پاتی لیکن کم سے کم میں نے اس بار دن کا صحیح استعمال کیا ہے‘۔ سارہ کی اس تصویر پر لوگوں کا مسلسل ردعمل مل رہا ہے۔ ہر کوئی ان کی اس تصویر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ فٹنس بنائے رکھنے کے جذبے کی تعریف کرتا نظر آ رہا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 03, 2020 12:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading