உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سارہ علی خان کو امت شاہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینا بھاری پڑ گیا، ٹرولس نے لگا دی کلاس

    سارہ علی خان کو امت شاہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینا بھاری پڑ گیا

    سارہ علی خان کو امت شاہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینا بھاری پڑ گیا

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah Birthday) کے یوم پیدائش پر سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے جس انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی، وہ سوشل میڈیا (Social Media) صارفین کو مسکا لگ رہا ہے، جس کو لے کر سارہ علی ٹرول ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر میمس زبردست وائرل ہو رہے ہیں۔

    • Share this:
      سارہ علی خان (Sara Ali Khan) آج رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کے ریئلٹی گیم شو ’دی بگ پکچر (The Big Picture)‘ میں دھمال مچانے والی ہیں، جس کے لے کر وہ سرخیوں میں ہیں، لیکن اس سب سے الگ ایک ٹوئٹ کے لئے وہ کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔ سارہ علی خان کے اس ٹوئٹ کا کنکشن ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) سے ہے۔ امت شاہ کے یوم پیدائش (Amit Shah Birthday) پر سارہ علی خان نے جس انداز میں انہیں مبارکباد دی، وہ سوشل میڈیا صارفین کو مسکا لگا رہا ہے، جس کو لے کر سارہ علی خان ٹرول ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا (Social Media) پر میمس زبردست وائرل ہو رہے ہیں۔

      دراصل، سارہ علی خان (Sara Ali Khan) انسٹا گرام پر تو کافی سرگرم رہتی ہیں، لیکن ٹوئٹر پر وہ زیادہ سرگرم نہیں ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے یوم پیدائش (Amit Shah Birthday) پر انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ کیا، جو سارہ علی خان کا پانچواں ٹوئٹ تھا۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا- ’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔

      Sara Ali Khan, Amit Shah, Sara Ali Khan troll, Amit Shah birthday, Sara Ali Khan wished Amit Shah on his birthday, Sara Ali Khan memes, Durgs Case, सारा अली खान, अमित शाह
      سارہ علی خان اسی ٹوئٹ کے سبب ٹرول ہو رہی ہیں۔


      سارہ علی خان کا اتنا کرنا تھا کہ کچھ ہی دیر میں ٹوئٹر پر سارہ علی خان کو لے کر میمس کا سیلاب آگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو لگ رہا ہے کہ یہ سارہ علی خان نے صرف مسکا لگانے کے لئے کیا ہے۔

      Sara Ali Khan, Amit Shah, Sara Ali Khan troll, Amit Shah birthday, Sara Ali Khan wished Amit Shah on his birthday, Sara Ali Khan memes, Durgs Case, सारा अली खान, अमित शाह

      Sara Ali Khan, Amit Shah, Sara Ali Khan troll, Amit Shah birthday, Sara Ali Khan wished Amit Shah on his birthday, Sara Ali Khan memes, Durgs Case, सारा अली खान, अमित शाहSara Ali Khan, Amit Shah, Sara Ali Khan troll, Amit Shah birthday, Sara Ali Khan wished Amit Shah on his birthday, Sara Ali Khan memes, Durgs Case, सारा अली खान, अमित शाह



      دراصل، لوگ اس ٹوئٹ کو لوگ ڈرگ کیس سے جوڑ رہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سامنے آئے ڈرگس معاملے میں این سی بی نے سارہ علی خان کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔

      سیف علی خان کی لاڈلی سارہ علی خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار وہ ورون دھون کے ساتھ فلم قلی نمبر 1 میں دکھائی دی تھیں۔ اب سارہ علی خان جلد ہی فلم ’اترنگی رے‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ نظر آئیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: