سارہ علی خان نے کرئیر کو لے کر اب کھل کر دیا بیان، کہا-’میری کئی فلموں کو نہیں ملا شائقین کا پیار‘

سارہ علی خان نے کرئیر کو لے کر اب کھل کر دیا بیان، کہا-’میری کئی فلموں کو نہیں ملا شائقین کا پیار‘

سارہ علی خان نے کرئیر کو لے کر اب کھل کر دیا بیان، کہا-’میری کئی فلموں کو نہیں ملا شائقین کا پیار‘

سارہ لکشمن اٹیکر کی فلم میں نظر آئیں گی، جس کا ٹائٹل ابھی طئے نہیں ہوا ہے۔ اس میں سارہ کی جوڑی وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    سارہ علی خان نوجوان نسل کی سب سے مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے سال 2018 میں کیدارناتھ فلم سے اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی، جس مین ان کی ایکٹنگ کو کافی سراہا گیا۔ حالانکہ، یہ فلم باکس آفس پر امید کے مطابق کچھ خاص کلیکشن نہیں کرپائی، لیکن گزشتہ پانچ سالوں کے کرئیر میں سارہ علی خان کی ایک دو فلموں کو فینس نے پسند نہیں کیا ہے۔ اب سارہ علی خان نے اپنے کرئیر میں ہوئی غلطیوں کو لے کر کھل کر بات کی ہے۔

    ہر دن کچھ نیا سیکھتی ہوں

    ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان نے بتایا کہ وہ اپنے کرئیر میں ہر دن کچھ نہ کچھ نیا سیکھتی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فلاپ فلموں کو لے کر بات کی۔ سارہ علی خان نے کہا، ایک اداکارہ کے طور پر میں ہر دن بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ میں نے کچھ غلطیاں بھی کی ہیں۔ میں نے کچھ ایسی فلمیں کی ہیں، جنہیں آدینس نے بالکل بھی پسند نہیں کیا، لیکن ہر مرتبہ پھر سے اٹھنے ے لیے گرنا بہت اہم ہے۔‘ سارہ علی خان نے آخر میں کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ غلطیاں کرنا سفر کا ایک حصہ ہے۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





    فلاپ ہوئی سارہ علی خان کی یہ فلمیں

    بتادیں کہ سارہ علی خان نے کارتک آرین کے ساتھ لو آج کل 2 میں کام کیا تھا۔ فلم کو لے کر زبردست بز تھا کیونکہ اس کے ڈائریکٹر امتیاز علی تھے اور وہ الگ طرح کی رومانوی اور لو اسٹوری فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں، لیکن جیسے ہی یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، تو شائقین نے اسے پوری طرح سے نظرانداز کردیا اور یہ بڑی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    سارہ علی خان کی آنے والی فلمیں

    سارہ علی خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار آنند ایل رائے کی فلم اترنگی میں نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ اب سارہ لکشمن اٹیکر کی فلم میں نظر آئیں گی، جس کا ٹائٹل ابھی طئے نہیں ہوا ہے۔ اس میں سارہ کی جوڑی وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ سارہ کے پاس 'گیس لائٹ' اور 'اے وطن میرے وطن' جیسی فلمیں ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: