ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے بھائی ابراہیم علی خان کے فلموں میں ڈیبیو کرنے کو لے کر کیا بڑا انکشاف

سیف علی خان کے بعد بہن سارہ علی خان نے بھی اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے فلموں میں آنے کا راستہ صاف کرلیا ہے۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے بھائی ابراہیم علی خان کے فلموں میں ڈیبیو کرنے کو لے کر کیا بڑا انکشاف
سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان: تصویر انسٹاگرام۔

ممبئی: سارہ علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں پوری شدت سے اپنے بھائی ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) کی لانچنگ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کی اداکاری کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی۔ اب سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کا بھائی ابراہیم بالی ووڈ میں آنا چاہتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے مزید یہ بھی جوڑا کہ ابھی تھوڑی سی تاخیر صرف اس بات کی ہےکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرلے۔ جیسے ہی وہ پڑھائی مکمل کرلےگا، وہ بالی ووڈ کا رخ کرے گا۔


اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا، ’ابھی وہ کالج بھی نہیں گیا ہے۔ شاید اس لئے ابھی اداکاری میں تھوڑی تاخیر ہے۔ ہاں یہ طے ہےکہ وہ بالی ووڈ میں آئے گا۔ کیونکہ وہ اداکاری کو لے کر کافی پرجوش ہے۔ اسی لئے وہ فلموں کے اوپر تحقیق کرنے کے لئے لاس اینجلس میں اداکاری کورس کےلئےجارہا ہے۔ ایک بات یہ بھی ہےکہ اگر وہ کچھ ٹھان لیتا ہے تو اسے کرتا ضرور ہے’۔


 




 




View this post on Instagram




 

🌞


A post shared by Ibrahim Ali Khan (@iakpataudi) on






امتیاز علی کی حالیہ فلم میں نظر آنے والی سارہ علی خان نےکہا، سبھی کو معلوم ہے، اداکاری کافی محنت کا کام ہے۔ اداکاری میں آنے سے پہلے بہت تیاری کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ابھی وہ جس عمر میں ہے، اسے ابھی کالج ہی جانا چاہئے۔ حالانکہ اس کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہےکہ وہ انڈسٹری میں کام کرے۔ ایک خاص بات یہ بھی ہےکہ مجھے اس بات کا بھروسہ ہےکہ جب کبھی وہ کام کرے گا، لوگ اسے پسند کریں گے۔ فی الوقت تو یہ ابھی خواب ہے۔ اب اسے سچ کرنےکی ذمہ داری اس کے اوپر ہے’۔

واضح رہےکہ حال ہی میں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آئے تھے۔ کچھ وقت پہلے سیف علی خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا امکان ظاہرکیا تھا کہ ابراہیم علی خان فلم انڈسٹری جوائن کرسکتے ہیں۔ سیف علی خان نے ’ممبئی مرر’ سے کہا تھا، ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اسے لانچ کروں گا۔ ابھی یہ پوری طرح سے اس کے اوپر منحصر ہےکہ وہ فلموں میں آنا چاہتا ہے یا نہیں۔ وہ کافی کھیل کود پسند کرتا ہے۔ حالانکہ وہ اپنے اکیڈمک کے ذریعہ کوئی جاب لینے کے بجائے فلم انڈسٹری میں آنا پسند کرے گا۔  حالانکہ ابھی فیملی میں کوئی اس بات کو لےکر نہیں سوچ رہا ہے۔ لیکن اس کی بہن اس بات کو لے کر دلچسپی دکھاتی ہے کہ وہ فلموں میں آئےگا۔
First published: May 10, 2020 09:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading