ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے شیئر کیا اپنا ایسا ویڈیو، حیران مداحوں نے پوچھ لیا یہ سوال

اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بے حد حیران کن انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ بہت موٹی دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے شیئر کیا اپنا ایسا ویڈیو، حیران مداحوں نے پوچھ لیا یہ سوال
سارہ علی خان کے اس ویڈیو پر ان کے مداح تبصرہ کر رہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کی تصویر اور ویڈیو آپ نے سوشل میڈیا (Social Media) پر بہت دیکھے ہوں گے۔ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں سے منسلک رہنے کےلئے وہ اکثر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصویریں شیئرکرتی رہتی ہیں۔ اب ایک پرانا ویڈیو سارہ علی خان نے شیئر کیا ہے، جسے دیکھ کر آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گےکہ کیا سچ میں یہ سارہ علی خان ہیں۔ اس ویڈیو پر سارہ علی خان کے مداح مسلسل تبصرہ کر رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کافی سرگرم ہیں۔
سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کافی سرگرم ہیں۔


اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بے حد حیران کن انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ بہت موٹی دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پریہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔





سارہ علی خان اپنی سو رہی دوستوں کا 'تیل مالش' گانے پر ویڈیو بناتے ہوئے معصومیت کا اظہار کررہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نےکپشن میں لکھا، 'حاضر ہے سارہ کا سارا سارا'۔ انہوں نے مزید لکھا، جو پہلے تھا، اسے ہلکا بناتے ہیں اور جو پہلے تھا، اسے اور ہلکا بناتے ہیں۔ سارہ علی خان کے اس ویڈیو پر مداح خوب تبصرہ کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان کے اس ویڈیو پران کے مداح کافی تبصرہ کررہے ہیں۔ سارہ کا انداز دیکھ کر کوئی اسے متاثر کرنے والا مان رہا ہے تو کوئی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہےکہ کیا سچ میں سارہ علی خان ہی ہیں۔

سارہ علی خان جلد ہی 'لو آج کل 2' میں نظر آئیں گی۔
سارہ علی خان جلد ہی 'لو آج کل 2' میں نظر آئیں گی۔


آپ کو بتادیں کہ سارہ علی خان ان دنوں 'لو آج کل 2' (Love Aaj Kal 2) کے پرموشن میں کافی مصروف نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں وہ کارتک آرین کے ساتھ رومانس کرتی نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم آئندہ ماہ 14 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم 'لو آج کل' کا سیکوئل ہے۔
First published: Jan 28, 2020 05:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading