ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا وزن کم کرنے کا طریقہ، کبھی 96 کلو کی تھی اداکارہ

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) بھی اپنی فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہیں۔ آج وہ جتنی فٹ نظر آتی ہیں، اتنی وہ فلموں میں آنے سے پہلے نہیں تھیں۔ ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا وزن کم کرنے کا طریقہ، کبھی 96 کلو کی تھی اداکارہ
سارہ علی خان نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا وزن کم کرنے کا طریقہ

نئی دہلی: اداکارہ کو فلموں کی ضرورت کے مطابق، خود میں تبدیلی کرنے پڑتے ہیں۔ وہ فٹ اور پتلی رہنے کے لئے، مستقل طور پر ورک آوٹ کرتی ہیں۔ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) بھی اپنی فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہیں۔ آج وہ جتنی فٹ نظر آتی ہیں، اتنی وہ فلموں میں آنے سے پہلے نہیں تھیں۔ ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سارہ علی خان کا فلموں میں آنے سے پہلے 96 کلو وزن تھا۔ یہ جاننا کہ انہوں نے کیسے اپنا وزن کم کیا تھا، کافی لوگوں کو اپنا وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنی فٹنس برقرار رکھتی ہیں۔

ویڈیو سے ظاہر ہے کہ سارہ علی خان اپنی باڈی (جسم) کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے کافی محنت کرتی ہیں۔ تقریباً 20 گھنٹے پہلے شیئر ہوئے اس ویڈیو پر ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں۔ ویڈیو میں سارہ علی خان کافی پسینہ بہاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ شخصیات نے اداکارہ کے ویڈیو پر جم کر کمنٹ کئے ہیں۔ سارہ علی خان کو جس نے بھی فلموں میں آنے سے پہلے دیکھا تھا، وہ فلم ’کیدار ناتھ‘ میں ان کی سلم ٹرم باڈی دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح جان سکتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا ہوگا۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)









میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے سارہ علی خان پی سی او ڈی نام کی بیماری سے متاثر تھیں۔ اس سے ان کا وزن بڑھ کر 96 کلو تک ہوگیا تھا۔ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا من بنایا تو سب سے پہلے انہوں نے اپنا وزن کم کیا۔ انہوں نے سخت محنت کے ساتھ ساتھ خود کو ڈائٹ پر بھی رکھا۔ سارہ علی خان کو بیشتر لوگوں کی طرح جنک فوڈ کافی پسند تھا۔ انہوں نے اس سے دوری بنائی اور صحتمند غذا کو اپنایا۔ کام کی بات کریں تو سارہ علی خان آنند ایل رائے کی فلم ’اترنگی رے‘ میں نظر آئیں گی، جس میں اکشے کمار اور دھنش اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ یہ فلم 6 اگست کو ریلیز ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 07:58 PM IST