سارہ علی خان (Sara Ali Khan) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اپنی تصویروں کے ذریعے وہ اکثر فینس کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں۔ سارہ نے حال ہی میں پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب بھائی ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) کے ساتھ ایک فنی ویڈیو بناکر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے بعد فینس اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔
سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کے درمیان کافی اچھی باؤنڈنگ ہے۔ اکثر ہی مواقع پر سار۔ابراہیم کی جوڑی ساتھ نظر آتی رہتی ہے۔ سارہ اپنے بھائی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ابراہیم علی خان پورے بیس سال کے ہو گئے ہیں۔ سارہ نے اس موقع پر بھی بھائی کو اسپیشل احساس دلانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شوٹ کیا جس میں سارہ نے ابراہیم سے عجیب و غریب سوال کرکے انہیں تنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ناک۔ناک۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سارہ کے سوالوں پر ابراہیم کس طرح سے رد عمل کررہے ہیں اور سارہ قہقہے لگاکر ہنس رہی ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ دونوں بہن بھائی کو کے فینس خوب پیار دے برسا رہے ہیں۔
سارہ نے بھائی کے یوم پیدائش کو بیحد ہی خاص انداز میں مبارکباد پیش کی۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان (Ibrahim Ali Khan) کے بیٹے ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) کیلئے پانچ مارچ خاص ہے۔ وہ اس لئے کہ اس دن ان کی سالگرہ ہوتی ہے اور اب ابراہیم نے اپنا بیسواں یوم پیدائش منایا۔ ابراہیم کے یوم پیدائش کو خاص بنانے کیلئے ان کی بہن سارہ علی خان نے ایک بیحد ہی خوبصورت تصویر بھائی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
وہیں سارہ علی خان کے علاوہ کرینہ کپور خان نے بھی ابراہیم علی خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ کرینہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ابراہیم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔