உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’میں بے قصور ہوں اور یہ ثابت کرکے رہوں گی‘Sara Ali Khanنے انسٹاگرام پر کیوں شیئر کیا ایسا پوسٹ؟

    سارا علی خان ۔ تصویر : Instagram/@saraalikhan

    سارا علی خان ۔ تصویر : Instagram/@saraalikhan

    Sara Ali Khan In Case Toh Banta Hai: کیس تو بنتا ہے شو میں اب جب باری سارہ کی آئی تو یقیناً ڈبل دھمال دیکھنے کو ملے گا۔ وہ اس لئے کیونکہ سارہ اپنے بنداس انداز کے لئے کافی جانی جاتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sara Ali Khan In Case Toh Banta Hai:ہندی سینما کے سوپر اسٹار سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ سارہ علی خان، کسی الگ پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو سارا نے حال ہی میں ایک ایسا پوسٹ شیئر کیا، جس میں وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کی بات کہہ رہی ہیں۔ اب ایسے میں سارا یہ کیوں کہہ رہی ہیں اسکے پیچھے کی کیا سچائی ہے وہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ دراصکل، بہت جلد سارا علی خان بالی ووڈ سوپر اسٹار ریتیش دیشمکھ کے کامیڈی شو کیس تو بنتا ہے میں نظر آنے والی ہیں۔

      کیس تو بنتا ہے میں نظر آئیں گی سارا
      قابل ذکر ہے کہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں سارہ علی خان نے لکھا ہے کہ ’میں بے قصور ہوں اور یہ ثابت کروں گی۔‘ اس کے ساتھ ہی سارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ عدالت میں نوک-نوک کرکے انٹری تو لے ہو گئی ہے۔ اب بس آنکھ مار کر ایگزٹ بھی ہوجائے۔ ہاں ہوں میں غلط لیکن ہائے چکاچک چکاچک بھی ہوں۔ اب اس کے پیچھے کا کیا پورا ماجرہ ہے وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





      دراصل سارہ علی خان نے یہ سب باتیں رتیش دیش مکھ کے کیس تو بنتا ہے میں جانے کے لیے کہی ہیں۔ جی ہاں، اس بار اس کامیڈی شو میں سارا شرکت کررہی ہیں اور خود کو بے قصور ثابت کرنے والی بات سارہ اس لئے کہہ رہی ہیں کیونکہ اس شو مین سوشل میڈیا سینسیشن کوشا کپیلا اور رتیش دیشمکھ مشہور شخصیات کی جم کر کھنچائی کرتے ہیں۔ اپنے پہلے ہی سیزن میں رتیش کا یہ شو ہٹ ثابت ہورہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’وہ میرا سب کچھ تھا‘-سشانت سنگھ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی Ankita Lokhande

      یہ بھی پڑھیں:
      ماں بننے کے بعدSonam Kapoorنے فلانٹ کیا اپنا بیلی فیٹ، ڈیلیوری کے بعد شیئر کی ایسی تصویریں

      ریتیش کے شو میں سارہ مچائیں گی دھمال
      کیس تو بنتا ہے شو میں اب جب باری سارہ کی آئی تو یقیناً ڈبل دھمال دیکھنے کو ملے گا۔ وہ اس لئے کیونکہ سارہ اپنے بنداس انداز کے لئے کافی جانی جاتی ہیں۔ جس کے تحت وہ کیس تو بنتا ہے شو میں کامیڈی کا تڑکا لگاتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔ وہیں ریتیش دیشمکھ اور کوشا کپیلا کے کچھ تیکھے سوالوں کا جواب بھی سارہ کو دینا پڑے گا۔ سارہ علی خان کے اس ایپی سوڈ کو آپ ایمیزون پرائم کے منی ٹی وی پر آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: