உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیسا ہےSara Ali Khanاور کرینہ کپور کا رشتہ؟کیوں چھوٹی ماں کہہ کر نہیں بلاتی ہیں ایکٹریس، جانیے وجہ؟

    بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنی ماں کرینہ کپور خان کو کیوں نہیں بلاتی چھوٹی ماں؟۔(Photo: @saraalikhan95/@kareenakapoorkhan/Instagram)

    بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنی ماں کرینہ کپور خان کو کیوں نہیں بلاتی چھوٹی ماں؟۔(Photo: @saraalikhan95/@kareenakapoorkhan/Instagram)

    Sara Ali Khan On Kareena Kapoor: سیف علی خان نے کرینہ کپور خان سے دوسری شادی کی ہے۔ اس سے پہلے ان کی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ سارہ علی خان سیف اور امریتا کی ہی بیٹی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sara Ali Khan On Kareena Kapoor: کرینہ کپور خان اور سارہ علی خان دونوں ہی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ہیں۔ جہاں کرینہ سیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں تو وہیں سارہ علی خان سیف کی پہلی بیوی سے ان کی بیٹی ہیں۔ سارہ علی خان، کرینہ کپور خان کی سوتیلی بیٹی ہوئیں۔ حالانکہ سارا، کرینہ کو کبھی بھی چھوٹی ماں کہہ کر نہیں بلاتی ہیں۔ اس بات کا سارہ علی خان نے خود کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں انکشاف کیا ہے۔

      سارہ علی خان کا انکشاف
      سارہ علی خان سے جب کرن جوہر نے اپنے شو کافی ود کرن میں کرینہ کو چھوٹی ماں کہنے کے بارے میں پوچھا تو سارہ نے کہا کہ کرینہ کپور نے انہیں بتایا ہے کہ ان کی پہلے سے ہی بہت پیار کرنے والی ماں ہے۔ اس کی وجہ سے سارہ ان سے دوستی کرکے کرینہ کو اپنا بہترین دوست بنالیں۔ اس کے ساتھ ہی سارہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد سیف علی خان بھی نہیں چاہتے تھے کہ کرینہ کو چھوٹی ماں کہا جائے۔ سارہ علی خان نے بتایا کہ پاپا (سیف) کرینہ کپور خان کو بے چین نہیں کرنا چاہتے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sapna Choudharyکا جب چھلکا تھا درد، کہا-کسی لڑکی کو بھگوان نہ بنائے اسٹیج پرفارمر

      یہ بھی پڑھیں:
      Bigg Boss 16کی حتمی تاریخ آئی سامنے، اس دن سے ٹیلی کاسٹ ہوگا سلمان خان کا سوپر ہٹ شو

      بتادیں کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور خان سے دوسری شادی کی ہے۔ اس سے پہلے ان کی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ سارہ علی خان سیف اور امریتا کی ہی بیٹی ہیں۔ سارہ علی خان نے فلم کیدارناتھ سے اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کی تھی۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے آئے دن سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کو لے کر مصروف ہیں۔ اس سے پہلے سارہ علی خان سال 2021 میں آئی فلم اترنگی رے میں اپنا جلوہ بکھیر چکی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: