உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیپرازی کے سامنے اوور ایکٹنگ کرنے والے سلیبریٹیز کی Sargun Mehtaنے اڑائیں دھجیاں، یوزرس نے کہا-Tejasswi Prakashتو نہیں

    سرگن نے مشہور شخصیات کا اڑایا مذاق تو لوگوں نے لیا تیجسوی پرکاش کا نام۔

    سرگن نے مشہور شخصیات کا اڑایا مذاق تو لوگوں نے لیا تیجسوی پرکاش کا نام۔

    Sargun Mehta Take A dig At Celebs: اس ویڈیو کو دیکھتے ہی لوگوں نے تیجسوی پرکاش کا نام لینا شروع کردیا۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا - کہیں تیجسوی تو نہیں ہے یہ سلیبریٹی؟ ایک اور یوزر نے لکھا – ارے کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کو تو آپ نے بے نقاب کردیا ہے۔

    • Share this:
      Sargun Mehta Take A dig At Celebs:سرگن مہتا کا شمار ٹی وی کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ان دنوں بھلے ہی ٹی وی شوز میں نظر نہ آرہی ہوں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں۔ حالانکہ سرگن اب ڈیلی سوپ میں نہیں بلکہ پنجابی فلموں میں بہت نام کما رہی ہیں۔ سرگن کا شمار پنجابی فلم انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ میں کیا جاتا ہے۔ سرگن مہتا(Sargun Mehta) کے بارے میں بات کریں تو، وہ اپنے بے باک اور مست مولا انداز سے لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں سرگن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا انتہائی مضحکہ خیز انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے تیجسوی پرکاش(Tejasswi Prakash) کو لپیٹے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں چلیے دیکھتے ہیں آخر سوشل میڈیا پر کون سی ویڈیو سرگن نے شیئر کی ہے، جس کی اتنا چرچا ہو رہی ہے۔

      دراصل، سرگن مہتا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مزیدار ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ پاپارازی کے سامنے اوور ایکٹنگ کرنے والے مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپرازی کو دیکھ کر سرگن پہلے حیران ہوتی ہیں، اس کے بعد وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ اوہ مائی گاڈ، میں یہاں ہوں، آپ کو کیسے پتہ چلا۔ اس ویڈیو کے ذریعے سرگن نے یہ بھی دکھانے کی کوشش کی ہے کہ پاپارازی اور مشہور شخصیات کے درمیان کیا کیا باتیں ہوتی ہیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Parineeti Chopraکی تعلیم جان کررہ جائیں گے دنگ،انگلینڈجاکر اس سبجکٹ میں حاصل کی تھی ڈگری

      یہ بھی پڑھیں:
      Swara Bhasker Death Threat:اب سورا بھاسکرکوملی جان سے مارنے کی دھمکی،خط میں ’ساورکر‘ کاذکر

      سرگن فون پر ایک فوٹوگرافر سے پوچھتی نظر آتی ہے کہ کہاں ہیں وہ لوگ، کیونکہ وہ اسپاٹ ایریا کے آس پاس پہنچ چکی ہیں۔ یہ ویڈیو اتنی مزاحیہ ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔ اس ویڈیو کو دیکھتے ہی لوگوں نے تیجسوی پرکاش کا نام لینا شروع کردیا۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا - کہیں تیجسوی تو نہیں ہے یہ سلیبریٹی؟ ایک اور یوزر نے لکھا – ارے کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کو تو آپ نے بے نقاب کردیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: