ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سروج خان پہلی کوریوگرافر تھیں، جنہیں ملا تھا یہ ایوارڈ، مادھوری دکشت نے کہہ دی یہ بڑی بات

بالی ووڈ میں ملکہ رقص کے نام سے مشہور سروج خان پہلی کوریوگرافر تھیں جنھیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ سروج خان سے قبل فلم فیئر ایوارڈ میں کوریوگرافروں کو نہیں نوازا جاتا تھا۔

  • Share this:
سروج خان پہلی کوریوگرافر تھیں، جنہیں ملا تھا یہ ایوارڈ، مادھوری دکشت نے کہہ دی یہ بڑی بات
سروج خان کے انتقال کی خبر سن کر ٹوٹ گئیں مادھوری دکشت

ممبئی: بالی ووڈ میں ملکہ رقص کے نام سے مشہور سروج خان پہلی کوریوگرافر تھیں جنھیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ سروج خان سے قبل فلم فیئر ایوارڈ میں کوریوگرافروں کو نہیں نوازا جاتا تھا۔ ڈانسنگ ڈیوا سروج خان پہلی کوریوگرافر بنیں جنہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 1988 میں آئی فلم ’تیزاب‘ میں سروج خان نے مادھوری دکشت کو سپر ہٹ ڈانس نمبر’ایک دو تین‘ میں کوریوگراف کیا۔ یہ گانا بہت مشہور ہوا تھا۔ آج بھی اس نغمہ کو سنا جاتا ہے۔ مادھوری دکشت نے اس گانے میں زبردست رقص کیا تھا۔


وہیں دوسری جانب سروج خان کے انتقال کے بعد عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کر رہے ہیں۔ وہیں سروج خان کے انتقال پر کی خبر سے سب سے بڑا دھچکا اداکارہ مادھوری دکشت کو لگا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنا دکھ ظاہر کیا ہے۔




مادھوری دکشت، سروج خان کے انتقال کی خبر سن کر پوری طرح ٹوٹ گئی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا دکھ ظاہر کیا۔ مادھوری دکشت نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا- ’میں اپنے گرو اور دوست سروج خان کو کھونے کی وجہ سے پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہوں۔ میں ہمیشہ ان کے کام کے لئے شکر گزار رہوں گی، جس کی مدد سے میں ڈانس میں بلندیاں حاصل کرسکی۔ دنیا نے ایک بے مثال باصلاحیت شخص کو کھو دیا ہے۔ میں آپ کو یاد کروں گی’۔


مادھوری دیکشت کے رقص کا زبردست کریز دیکھ کر فلم فیئر نے ’بیسٹ کوریوگرافی‘ کا زمرہ تشکیل دیا اور سروج خان کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد میں سروج مدر آف ڈانس اور کوریوگرافی کے نام سے مشہور ہوگیئں۔ فلم تیزاب کے بعد سرج خان کو چالباز، سیلاب، بیٹا ، کھلنائک، ہم دل دے چکے صنم ، دیوداس اور گرو کے لئے بھی بہترین کوریوگرافر کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔


 
First published: Jul 03, 2020 01:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading