اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سعودی ایئرلائنس نے کھویا ماہرہ خان کا بیگ، اداکارہ نے ٹوئٹ کر کے لگائی کلاس

    سعودی ایئرلائنس نے کھویا ماہرہ خان کا بیگ، اداکارہ نے ٹوئٹ کر کے لگائی کلاس

    سعودی ایئرلائنس نے کھویا ماہرہ خان کا بیگ، اداکارہ نے ٹوئٹ کر کے لگائی کلاس

    ماہرہ شرما نے فلم پٹھان کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان نظر آئے تھے۔ دونوں کی جوڑی کو فلم میں کافی پسند کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jeddah
    • Share this:
      پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر ایک بھاری مصیبت آگئی ہے۔ دراصل، اداکارہ حال ہی میں سعودی عرب گئی تھیں جہاں ایئرلائنس نے ان کا ایک بیگ کھودیا ہے۔ جس کی وجہ سے اداکارہ کافی پریشان نظر آرہی ہین اور انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایئرلائنس سےاپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ، تین دن سے انہیں اپنے بیگ کا کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملا ہے۔

      ماہرہ شرما نے نکالی ایئرلائنس پر بھڑاس
      دراصل، تین دن بعد بھی اپنا کھویا ہوا بیگ واپس نہ ملنے سے ناراض ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کر کے ایئرلائنس پر اپنی بھڑاس نکالی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ، مجھے آئے ہوئے 3 دن ہوچکے ہیں اور میرا ایک بیگ سعودی ایئرلائنس نے گم کردیا ہے۔ دن میں کئی مرتبہ اسٹاف سے بات کرنے کے بعد بھی ابھی تک میرے بیگ کی کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملی ہے۔ امید ہے کہ اس ٹوئٹ کے بعد وہ جلدی رسپانس کریں گے۔ اس ٹوئٹ میں اداکارہ نے سعودی ایئرلائنس کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ بتادیں کہ ماہرہ خان ریڈ سی فلم فیسٹیول کی وجہ سے جدہ میں ہیں۔


      ریتیک کے ساتھ تصویر ہوئی وائرل
      اس سے پہلے ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈی اپر وائرل ہورہی تھی۔ جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار ریتیک روشن کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھی نظر آئی تھیں۔ اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے مسکرارہے تھے۔ بتادیں کہ دونوں کی یہ ملاقات ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہوئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ہیرو کو فلم میں اپنی گرل فرینڈ چاہیے‘، جب ملکہ شیراوت نے کھولا بالی ووڈ کا کالا سچ

      یہ بھی پڑھیں:
      کاسٹنگ کاؤچ پر کیرتی سریش نے دیا چونکانے والا بیان، کہا’چھوڑدوں گی فلم انڈسٹری اگر۔۔۔‘

      بتادیں کہ ماہرہ شرما نے فلم پٹھان کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان نظر آئے تھے۔ دونوں کی جوڑی کو فلم میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد اداکارہ ابھی تک کسی ہندی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: