ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شیوسینا کی دھمکی کے بعد اداکارہ کنگنارناوت کی رہائش گاہ پر پولیس سیکورٹی سخت

شیوسینا کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس کو شیوسینکوں کے کنگنا کے خلاف احتجاج اور تشدد کا خطرہ لاحق ہے ۔ ممبئی شہر میں نظم و نسق کی برقراری کےلئے ممبئی پولیس نے فلم انڈسٹری میں اداکارہ کنگنا رناوت کے حامیوں پر بھی نظر رکھنی شروع کردی ہے ۔

  • Share this:
شیوسینا کی دھمکی کے بعد اداکارہ کنگنارناوت کی رہائش گاہ پر پولیس سیکورٹی سخت
شیوسینا کی دھمکی کے بعد اداکارہ کنگنارناوت کی رہائش گاہ پر پولیس سیکورٹی سخت

ممبئی پولیس نے ممبئی میں کنگنا رناوت کی رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔ شیوسینا کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس کو شیوسینکوں کے کنگنا کے خلاف احتجاج اور تشدد کا خطرہ لاحق ہے ۔ ممبئی شہر میں نظم و نسق کی برقراری کےلئے ممبئی پولیس نے فلم انڈسٹری میں اداکارہ کنگنا رناوت کے حامیوں پر بھی نظر رکھنی شروع کردی ہے ۔ اس کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستگان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سمیت دیگر ذرائع پر بھی سائبر سیل نگرانی رکھ رہا ہے ۔ متنازع مشمولات کو حذف کرنے کے ساتھ اشتعال انگیزی پر کارروائی کا بھی انتباہ ممبئی پولیس نے دیاہے ۔


کنگنا رناوت کے حال ہی میں تنقید آمیز ٹویٹ نے شیوسینکوں کو مشتعل کر دیا ہے اور اب 9 ستمبر کو کنگنا نے ممبئی آنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایسی صورتحال میں کنگنا رناوت پر حملہ یا اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شدت پر بھی پولیس کی نظر ہے ۔ کنگنا کے معاملہ میں بی جے پی اور شیوسینا اب آمنے سامنے آگئی ہے ۔ دونوں ہی پارٹیوں نے سشانت سنگھ معاملہ میں ایک دوسرے کو گھیرنا شروع کردیا ہے ۔ جبکہ کنگنا رناوت کے ٹویٹ پر ممبئی پولیس پر اعتبار نہ کرنے کے پیغام کے بعد ممبئی پولیس بھی کنگنا کی اس حرکت سے نہ صرف ناراض ہے ، بلکہ وہ اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ بھی قرار دے رہی ہے ۔


ممبئی پولیس نے فلم انڈسٹری میں اداکارہ کنگنا رناوت کے حامیوں پر بھی نظر رکھنی شروع کردی ہے ۔
ممبئی پولیس نے فلم انڈسٹری میں اداکارہ کنگنا رناوت کے حامیوں پر بھی نظر رکھنی شروع کردی ہے ۔


ممبئی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ہر ایک کو تحفظ فراہم کرنا اس کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنے اخلاق و ذمہ داری سے منحرف نہیں ہوسکتی ہے ۔ اسلئے کنگنا رناوت کی حفاظت بھی وہی کر سکتی ہے ۔ جبکہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو ڈرگس کا گٹر قرار دے کر یہاں سوچھ بھارت مشن کے تحت سوچھ بالی ووڈ مشن مہم چلانے کا ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو بھی ٹیگ کیا ہے ، ایسی صورتحال میں جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سشانت سنگھ خودکشی کے بعد ڈرگس کیس میں شووک چکرورتی ، سیموئل مرانڈا اور کیزان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ ان تینوں کی گرفتاری کے بعد ریا چکرورتی بھی این سی بی کے رڈار پر ہیں ۔ کیونکہ ریا چکرورتی نے بھی اپنے بھائی شووک سے ڈرگس طلب کی تھی ، اس لئے اس کیس میں ریا بھی شامل ہوسکتی ہیں ۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کے ڈرگس کنیکشن کے سامنے آنے کے بعد کئی ایسی اہم شخصیات کو تحفظ فراہم کیا ہے ، جو سشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں نشانے پر آسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کنگنا رناوت کو بھی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 08:31 PM IST