بالی ووڈ کی بیوٹی کیٹرینہ کیف نے گزشتہ سال ایکٹر وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان میں شادی رچائی تھی۔ حال ہی میں اس کپل نے اوٹی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔ جب سے کیٹرینہ کی شادی ہوئی ہے تب سے کئی مرتبہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایک مرتبہ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ دراصل، منگل کو کیٹرینہ کیف ممبئی میں ہوئے ایک ایوارڈ فنکشن میں شامل ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے سلور کلر کا خوبصورت گاون پہنا تھا۔
فلمی گلیاروں میں ان دنوں پریگننسی کی خبروں نے ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔ سونم کپور، عالیہ بھٹ اور بپاشا بسو کے ماں بننے کے بعد اب فینس کے فیوریٹ کپل کیٹرینہ اور وکی کوشل کی گڈ نیوز کا انتظار ہے۔ حال ہی میں جب کیٹرینہ ایوارڈ فنکشن میں اسپاٹ ہوئی تو ان کے ڈریسنگ سینس کو دیکھ کر لوگوں نے سوشل میڈیا پر قیاس لگانے شروع کردئیے ہیں۔ اداکارہ کا یہ لُک دیکھ کر سوشل میڈیا پر یوزرس کو لگنے لگا ہے کہ یہ تو پکا حاملہ ہے۔
یوزرس نے کیے جم کر کمنٹ اداکارہ کا یہ لُک دیکھ کر سوشل میڈیا پر ایک یوزر نے لکھا، کیٹرینہ حاملہ لگ رہی ہیں۔ تو وہیں دوسرے نے لکھا، گڈ نیوز بے بی آرہا ہے۔ تیسرے نے لکھا، کیا یہ حاملہ ہے؟ اداکارہ کے اس لُک کو دیکھ لوگوں کو پھر سے لگنے لگا ہے کہ کیٹرینہ حاملہ ہیں اور ایسے کپڑوں میں اپنا بے بی بمپ چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔ خیر یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کیٹرینہ کو دیکھ کر لوگوں کو لگا ہو کی یہ حاملہ ہیں، اس سے پہلے بھی کیٹرینہ جب لمبے وقت سے میڈیا کی نظروں سے دور تھیں، تب بھی فینس تو لگا تھا کہ وہ حاملہ ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔