உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا اور مادھوی دکشت کے اس ویڈیو کو دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں ، اداکار کی موت کے بعد ہورہا وائرل

    سدھارتھ شکلا اور مادھوی دکشت کے اس ویڈیو کو دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں ، اداکار کی موت کے بعد ہورہا وائرل ۔ (Photo @realsidharthshukla/Instagram Video Grab)

    سدھارتھ شکلا اور مادھوی دکشت کے اس ویڈیو کو دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں ، اداکار کی موت کے بعد ہورہا وائرل ۔ (Photo @realsidharthshukla/Instagram Video Grab)

    سدھارتھ شکلا (Siddharth Shukla) نے مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) کے ساتھ ایک مرتبہ کافی رومانٹک ڈانس کیا تھا ۔ یہ ڈانس انہوں نے ڈانس دیوانے 3 کے سیٹ پر کیا تھا ۔ 12 ہفتہ پہلے سدھارتھ شکلا نے شاندار ڈانس کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بگ باس 13 کے ونر رہے اور ٹی وی کے خوبصورت اداکار کہے جانے والے سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے جمعرات کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ انہیں ٹی و شو بالیکا ودھو سے پہلی مرتبہ شناخت ملی ، لیکن بگ باس 13 جیت کر وہ مقبولیت کی چوٹی پر پہنچ گئے تھے ۔ ان کے اس طرح اچانک دنیا چھوڑنے سے ٹی وی انڈسٹری سمیت پورا بالی ووڈ غم میں ڈوب گیا ہے ۔ اداکار اور اداکارائیں انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور ان سے وابستہ اپنی یادیں شیئر کررہے ہیں ۔

      سدھارتھ شکلا نے مادھوری دکشت کے ساتھ ایک مرتبہ کافی رومانٹک ڈانس کیا تھا ۔ یہ ڈانس انہوں نے ڈانس دیوانے 3 کے سیٹ پر کیا تھا ۔ 12 ہفتہ پہلے سدھارتھ شکلا نے شاندار ڈانس کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ یقین کرنا کافی مشکل ہوجائے گا کہ سدھارتھ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں ۔ مادھوری دکشت اپنے شاندار ڈانس کیلئے جانی جاتی ہیں ، لیکن اس ڈانس میں سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ یہ رومانٹک ڈانس ویڈیو وائرل ہوگیا تھا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sidharth Shukla (@realsidharthshukla)





      ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مادھوری دکشت لال رنگ کی ساڑی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ سدھارتھ بلیک پینٹ شرٹ میں ہنڈسم لگ رہے ہیں ۔ تیرا نام لیا ، تجھے یاد کیا گانا بلاک باسٹر فلم رام لکھن کا گانا ہے ۔ رام لکھن میں یہ گانا جیکی شراف اور ڈمپل کپاڈیا کی جوڑی پر فلمایا گیا تھا ۔

      خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا ٹی وی شو بالیکا ودھو سے سپرہٹ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی سیریل میں نظر آئے۔ سدھارتھ شکلا بگ باس -13 کے فاتح رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ ویب شو ’براکن بٹ بیوٹی فل 3’ میں نظر آئے تھے۔ سدھارتھ شکلا کی پیدائش 12 دسمبر 1980 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے انٹیریئر ڈیزائن میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں آر بی آئی میں سول انجینئر کی نوکری بھی کی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: