نئی دہلی: تہاڑ جیل (Tihar Jail) سے 200 کروڑ روپئے کی وصولی معاملے (200 crore extortion case) میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ سکیش چندر شیکھر نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی، شردھا کپور، فلم اداکار ہرمن بابیزا جیسے بڑے ناموں کا ذکر کیا ہے۔ سکیش چندر شیکھر کے حوالے سے ای ڈی کی چارج شیٹ میں مسلسل حیران کن انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) نے ای ڈی کی پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ کے رابطے میں تھا، شردھا کپور (Shraddha Kapoor) کو سال 2015 سے جانتا ہے، ساتھ ہی اس نے این سی بی معاملے میں شردھا کپور کی مدد کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ مہا ٹھگ سکیش نے اپنے بیان میں ای ڈی کو بتایا کہ وہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے بھی رابطے میں تھا۔ بلو فلم (Blue Film) معاملے میں پھنسے راج کندرا (Raj Kundra) کو قانونی مدد دلانے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرمن بابیزا کو بھی اچھی طرح جانتا ہے اور کارتک آرین کے ساتھ کیپٹن نام کی فلم کو پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سکیش اور جیکلین کے درمیان کی کڑی پنکی ایرانی کی مشکلات میں اضافہسکیش چندر شیکھر کو جیکلین فرنانڈیز سے ملوانے والی اس کی معاون پنکی ایرانی کا آج سکیش سے آمنا سامنا ہو رہا ہے۔ تہاڑ جیل کے اندر ہی آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے۔ جیکلین فرنانڈیز کی سکیش سے بات کرانے کے لئے پنکی کو ایرانی کروڑوں روپئے ملے ہیں۔ سکیش نے بھی وزارت داخلہ کے ایک بڑے افسر کے طور پر خود کا تعارف کیا۔ جیکلین فرنانڈیز کے میک اپ آرٹسٹ شان کو فون کرکے بات کروانے کے لئے کہا تھا۔ پنکی ایرانی فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہے
پنکی کا سامنا پہلے بھی جیکلین سے کرایا جا چکا ہےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو سکیش چندرشیکھر منی لانڈرنگ تفتیش کے دوران جیکلین فرنانڈیز اور بالی ووڈ میں اسکرپٹس رائٹر ادھیتا کالا کے درمیان ہوئی بات چیت کے کچھ ثبات ہاتھ لگے تھے۔ کہانی فلم کی رائٹر ادھیتا کالا اور اداکار جیکلین کے درمیان یہ بات چیت واٹس اپ پر ہوئی تھی، جس کی چیٹس ڈیٹیل ای ڈی کے ہاتھ لگ چکی ہے، جو ای ڈی چارج شیٹ کا حصہ بھی ہے۔ 31 جولائی کو جیکلین نے رائٹر ادھتا کالا کو ایک واٹس اپ کیا، جس میں جیکلین نے ادھیتا کالا سے اس کی ای میل آئی ڈی مانگی، اس کے علاوہ جیکلین نے یہ بھی کہا کہ ’لیکن کچھ ایسی چرچا بھی کرنا چاہتی ہوں، جس سے ہمارے لئے یہ آسان ہوجائے‘۔ ’جو میں نے بولا اس کی بھرپائی وہ کریں گے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔