உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کا جھانسہ دے کر اداکارہ کا جنسی استحصا ل، معاملہ درج

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ٹی وی سیریل میں کا م کررہی ایک اداکارہ نے راجستھان کے ایک نوجوان کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کرنے کا معاملہ پولیس میں درج کر وایاہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ٹی وی سیریل میں کا م کررہی ایک اداکارہ نے راجستھان کے ایک نوجوان کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کرنے کا معاملہ پولیس میں درج کر وایاہے۔ سیریل اداکارہ نے راجستھان کے الور ضلع کی نیم رانا تھانے میں درج کروائی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے فیس بک دوست نے شادی کا جھانسہ دے کرمختلف ہوٹلوں میں اس کی عصمت
      دری کی ۔اداکارہ نے ہائی وے کے ہوٹل گرینڈ تارہ اور راماڈا میں 4 اور 5 اگست کی رات کو جنسی استحصال کے واقعات کے متعلق ممبئی کے اوشوارا اندھری پولیس تھانہ میں شکایت کی تھی ۔ یہاں سے ملی زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر نیم رانا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا۔
      شکایت میں متاثرہ نےبتایا کہ وہ 4 اگست کو دہلی ہوائی اڈے سے فیس بک دوست سورب کے ساتھ 12:15 بجے نیم رانا فورٹ پہنچی یہاں کمرے نہ ملنے پر قومی شاہراہ 8 کےگرینڈ تار ہوٹل پہنچے۔ یہاں متاترہ کے ساتھ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کراس کی عصمت دری کی ۔متاثرہ کے مطابق ملزم نے کہاکہ وہ اس سے محبت کرتاہے اور جلد ہی شادی کر لے گا ۔اس کی وجہ سے
      وہ زیادہ مخالفت نہیں کرپائی ،اس کے بعد5 اگست کو ملزم اُسے شاہجہاں پور میں واقع رماڈا ہوٹل لے گیا یہاں رات کو اس کی مرضی کے بغیر اس کی دوبارہ عصمت دری کی ۔ متاثرہ کے مطابق ملزم سورب سے اس کی ملاقات پہلی مرتبہ 2014 میں کالج کی پڑھائی کے دوران ہوئی تھی ۔اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا، سال 2018 میں دوبارہ فیس بک کے ذریعے سے وہ دوبارہ اس کے ساتھ رابطے میں آیا۔اس دوران ان کی فیس بک اور واٹس اپ پر ویڈیو کالنگ کے ذریعے بات چیت ہونے لگی ۔ دونوں کے درمیان بات بڑھی تو سورب نے کہا کہ جلد ہی شادی کر
      لیں گے اور اپنے اہل خانہ سے ملاوں گا۔ اس کے بعد اہل خانہ سے ملانے کے نام پر ملزم نے اسے دہلی بلایااور پھر یہاں سے گھومنے کے لے گروگرام اور نیم رانالے آیا ، اس دوران کئی مرتبہ عصمت دری کی گئی ۔شادی کا بھروسہ ہونے کی وجہ سے وہ مخالفت نہیں کر سکی ۔
      متاثرہ کے مطابق ملزم اپنی خلاذاد بہن اور اس کے دوست کے ساتھ اسے کو نیم ر انا لےکر پہنچایہاں بہن اور اس کا دوست ایک کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے اور دوسرےکمرے میں وہ دونوں ٹھہرئے ۔ واقعہ کے بعد ملزم اسے دہلی میں اپنے بھائی کے گھر لے گیا اور وہاں بھا بی سمیت اہل ِخانہ کےبہت سے لوگوں سے ملاقات کروائی ۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
      First published: