ممبئی: عظیم اداکارہ شبانہ اعظمی (Shabana Azmi) انڈسٹری کی ان اداکارہ میں سے ہیں، جو اپنی رائے ظاہر کرنے میں بے خوف اور نڈر ہیں۔ وہ ہر موضوع پر اپنی رائے کھل کر رکھتی ہیں۔ شبانہ اعظمی جتنا اپنی فلموں کو لے کر سرخیوں میں رہیں، اتنا ہی ان کی ذاتی زندگی میں بھی سرخیوں میں رہیں۔ انہوں نے نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں شاید ہی کبھی بات کی ہو۔ لیکن، حال ہی میں اداکارہ اور رائٹر ٹوئنکل کھنہ (Twinkle Khanna) کے ساتھ ایک چیٹ شو کے دوران انہوں نے جاوید اختر (Javed Akhtar) کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق کھل کر بات کی۔
شبانہ اعظمی نے بتایا کہ ان کے والدین جاوید اختر کے ساتھ ان کے رشتے کے حق میں نہیں تھیں۔ دراصل، شبانہ اعظمی سے شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے جاوید اختر، ہنی ایرانی سے پہلے ہی شادی شدہ تھے۔ یہی وجہ تھی کہ شبانہ اعظمی کے والدین کو ان کا اور جاوید اختر کا رشتہ منظور نہیں تھا۔ شبانہ اعظمی نے بتایا کہ ان کے لئے اس دور سے نکلنا بے حد مشکل تھا۔
شبانہ اعظمی کہتی ہیں- لوگ اس کے بارے میں باتیں کرتے تھے، جو لوگ انہیں فیمنسٹ کہتے تھے، انہوں نے بھی شبانہ کے جاوید اختر سے شادی کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔ شبانہ اعظمی یاد کرتی ہیں کہ اس فیصلے کی وجہ سے انڈسٹری میں لوگ انہیں لے کر قیاس آرائی کرنے لگے۔ تاہم وہ اپنے فیصلے پر ڈٹی رہیں۔ شبانہ اعظمی کی جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی کے بچوں جاوید اور زویا اختر کے ساتھ بھی کافی اچھی بانڈنگ ہے۔

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے 1984 میں شادی کی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: azmishabana18)
شبانہ اعظمی کے مطابق، ہنی ایرانی نے کبھی اپنے بچوں کو ان سے دور کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی انہیں ان کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔ جب شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی شادی ہوئی تو زویا اور فرحان کافی چھوٹے تھے۔ لیکن دونوں کی شبانی اعظمی سے کافی اچھی بانڈنگ تھی، جو آج بھی قائم ہے۔ واضح رہے کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے 1984 میں شادی کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔