شاہ رخ خان کے اس حیرت انگیز اسٹنٹ نے لوگوں کو کردیا حیران ، جم کر دیکھا جارہا ہے ویڈیو
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) ہوا میں اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 07:56 PM IST

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) ہوا میں اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے ۔
بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ فلم زیرو کے بعد ایک طویل عرصہ کے وقفہ کے بعد شاہ رخ خان واپسی کررہے ہیں ، اس لئے فلم کو لے کر زبردست کریز ہے ۔ فلم کے سیٹ سے ان کی تصویریں اور ویڈیوز کافی وائرل ہورہے ہیں ، جس میں وہ حیرت انگیز اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔
شاہ رخ خان کا جو ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، وہ دبئی کا بتایا جارہا ہے ۔ ویڈیو کو ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیا ہے ۔ فینس اس ویڈیو کو دیکھ کر نئے انداز پر جم کر رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان ہوا میں اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ شاہ رخ کے فینس نے ایسا ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ۔
آپ کو بتادیں کہ آئی پی ایل کے بعد شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون ایک مرتبہ پھر سے سلور اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی ۔ اس سے پہلے یہ دونوں جوڑی اوم شانتی اوم ، چنئی ایکسپریس ، ہیپی نیوائیر میں نظر آچکی ہے ۔