உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایٹلی کے ساتھ چنئی میں نظر آئے شاہ رخ خان اورDeepika Padukone، پرتجسس فینس پوچھ رہے ہیں سوال۔Video

    شاہ رخ خان کی فلم جوان میں نظر آئیں گی دیپیکا پڈوکون ؟

    شاہ رخ خان کی فلم جوان میں نظر آئیں گی دیپیکا پڈوکون ؟

    Shah Rukh Khan and Deepika Padukone spotted with Atlee: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداحوں کا جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک فین نے پوچھا، ’’کیا دیپیکا بھی 'جوان' کا حصہ ہیں؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Hyderabad | Bangalore | Delhi
    • Share this:
      Shah Rukh Khan and Deepika Padukone spotted with Atlee: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی نے کئی بار بڑے پردے پر دھوم مچا دی ہے۔ دونوں کے ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ حال ہی میں ان دونوں کے چنئی میں ایک ساتھ نظر آنے سے اس بحث کو مزید ہوا ملی ہے۔ کافی دنوں سے، شاہ رخ اسٹارر ساؤتھ کے فلمساز ایٹلی کی آنے والی فلم 'جوان' میں دیپیکا کے کیمیو کے بارے میں چرچا تھی۔

      ’جوان‘میں دیپیکا کے ہونے کی قیاس آرائیاں تیز
      اب تینوں کے چنئی میں ایک ساتھ نظر آنے سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ دیپیکا بھی شاہ رخ کی 'جوان' میں نظر آئیں گی۔ یعنی ایک بار پھر شاہ رخ اور دیپیکا کی جوڑی سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔

      ایٹلی کے ساتھ شاہ رخ اور دیپیکا کے چنئی کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے مداح کافی پرجوش ہیں۔ ہر کوئی 'جوان' میں دیپیکا کی موجودگی پر بحث کر رہا ہے۔ اس فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ نین تارا بھی ہیں۔

      انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیپیکا کو چنئی ایئرپورٹ پر بس سے اترتے ہوئے اور شاہ رخ کو ایک کار کے قریب کچھ لوگوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایٹلی کو بھی کچھ لوگوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو کے دوسرے حصے میں تینوں کو کسی بات پر زور سے ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔

      ویڈیو میں شاہ رخ نے سفید ٹی شرٹ، جیکٹ اور پینٹ کے ساتھ ٹوپی پہن رکھی ہے۔ دوسری طرف، دیپیکا نے ڈینم شرٹ کے ساتھ جوتے، میچنگ جینز پہن رکھی ہیں۔ جبکہ ایٹلی مکمل طور پر سیاہ لباس میں نظر آئے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)





      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Khan Pooja Hegde Pics:لداخ سے ساتھ لوٹے سلمان خان اور پوجا ہیگڑے،ایئرپورٹ پرنظرآئے

      یہ بھی پڑھیں:
      انڈین ریلوے کو لے کرKareena Kapoorنے دیا بیان،کہا-جب وی میٹ میں گانے کے رول سے بڑھی آمدنی

      فینس پوچھ رہے ہیں یہ سوال
      شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداحوں کا جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک فین نے پوچھا، ’’کیا دیپیکا بھی 'جوان' کا حصہ ہیں؟‘‘ جب کہ دوسرے نے کہا، ’’ہوسکتا ہے کہ اسی شیڈول میں دیپیکا کا شاٹ شوٹ کیا جائے۔‘‘ اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بھی لکھا، ’’واہ، ایک ساتھ ایک اور فلم۔‘‘ اس طرح کے کئی تبصرے سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ واقعی سچ ہے یا کچھ اور ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: