ممبئی: مشہور بالی ووڈ پروڈیوسرکریم مورانی (Karim Morani) کی پہلی بیٹی شازہ مورانی (Shaza Morani) کے بعد اب ان کی دوسری بیٹی جووا مورانی کو بھی ہاسپٹلائزڈ کرایا گیا ہے۔ دونوں ہی بیٹیوں کو کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اسپتال لےجایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی پوری فیملی کا کورونا ٹسٹ کرایا جائےگا۔ پیرکی صبح آئی اطلاع کے مطابق کریم مورانی کی پہلی بیٹی میں کچھ اثرات دکھنےکے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال لےجایا گیا۔ دوپہر تک ان کی دوسری بیٹی کو بھی ناناوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں نے انہیں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا ہے اور ان کے اثرات کی جانچ کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی جس عمارت میں وہ رہتے ہیں، ان کی بیٹیوں کے اسپتال لے جانے کے بعد پوری عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ کریم مورانی کی فیملی کے سبھی 9 لوگوں کا کورونا ٹسٹ کرائے جانے کی تیاری چل رہی ہے۔ اس سے پہلے ان کی پہلی بیٹی شازہ مورانی کورونا پازیٹیو (مثبت) نکلی تھی۔

پروڈیوسر کریم مورانی کی بیٹی کورونا پازیٹیو پائی گئیں۔
واضح رہےکہ کریم مورانی اپنی پوری فیملی کے ساتھ ممبئی کے جوہو علاقے میں رہتے ہیں، جہاں اور بھی کئی سارے بالی ووڈ ستاروں کا ٹھکانہ ہے۔ پروڈیوسرکریم مورانی نے ’اسپاٹ بوائے’ کو اس بارے میں بتایا کہ ان کی 31 سال کی بیٹی شازہ مورانی کو ناناوتی اسپتال میں پوری طرح آئیسولیٹ کرکے رکھا گیا ہے۔ کریم مورانی نے یہ بھی کہا ہے، ’شازہ نا ہی کہیں باہر گئیں اور نہ ہی بیرون ملک سے واپس آئےکسی شخص کے رابطے میں آئیں۔ ایسے میں پوری فیملی حیران ہےکہ آخر انہیں یہ انفیکشن کیسے ہوا؟
خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ ان کی حالت ابھی ٹھیک ہے اور امید ہےکہ جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائےگی۔ واضح رہےکہ کریم مورانی بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں سےجڑچکے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی ’چنئی ایکسپریس’ کے علاوہ ’دل والے’، ’دم’، ’ہیپی نیو ایئر’ جیسی بڑی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ وہ شاہ رخ خان کے بے حد قریبی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔