اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ساڑی پہنے سہانا خان نے شیئر کی تصویریں، لیکن و الد شاہ رخ خان نے کیا ایسا کمنٹ کہ کھل گیا یہ راز

    ساڑی پہنے سہانا خان نے شیئر کی تصویریں، لیکن و الد شاہ رخ خان نے کیا ایسا کمنٹ کہ کھل گیا یہ راز

    ساڑی پہنے سہانا خان نے شیئر کی تصویریں، لیکن و الد شاہ رخ خان نے کیا ایسا کمنٹ کہ کھل گیا یہ راز

    منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں سہانا خان گولڈن شیمر ساڑی پہنے نظر آئی۔ اس لُک میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رُخ خان کے بچے بھی خوب سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں بالی ووڈ سیلبس اپنے دیوالی لُک کولے کر موضوع بحث ہیں، وہیں شاہ رُخ کی بیٹی سہانا خان بھی اس کا حصہ ہے۔ حال ہی میں، سہانا فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پارٹی میں ساڑی پہن کر پہنچی، جس کو لے کر انہوں نے کافی سرخیاں بٹوری۔ وہیں اب شاہ رخ نے اپنی بیٹی کے ساڑی لُک پر کمنٹ کیا ہے۔

      منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں سہانا خان گولڈن شیمر ساڑی پہنے نظر آئی۔ اس لُک میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ وہیں اب ساڑی لُک میں انہوں نے اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن پر سہانا خان کے پاپا شاہ رُخ خان نے بڑے ہی مزیدار انداز میں ری ایکٹ کیا ہے۔

      شاہ رُخ نے پوچھی یہ بات
      سہانا نے جیسے ہی انسٹاگرام پر ساڑی لُک میں اپنی تصویر شیئر کی، ان کی تصویریں دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ فینس سے لے کر سیلبس تک ان کے اس لُک کی تعریف کررہے ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، جس اسپیڈ سے وہ بڑے ہوتے ہیں وقت کے رولس کو مسترد کردیتے ہیں۔۔۔ بہت خوبصورت۔‘ آگے شاہ رخ خان نے سہانا سے پوچھا کہ یہ ساڑی آپ نے خود سے باندھی ہے؟



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)





      والد کے اس کمنٹ کا سہانا نے جواب دیتے ہوئے لکھا، ’لو یو۔۔۔ آپ جانتے ہیں، یہ میرے لیے ماں نے کیا ہے۔‘ بہرحال شاہ رخ کے اس کمنٹ نے یہ راز کھول دیا کہ سہانا کو یہ ساڑی گوری نے پہنائی ہے۔

      یہ بھی پـڑھیں:
      ’پہلے رشبھ پنت کو منالو پھر دیوالی منانا‘-اروشی روتیلا کو کس سے ملی ایسی صلاح

      یہ بھی پـڑھیں:
      شاہ رُخ خان یا پھر گوری نہیں،بلکہ اس شخص کے اشارے پر چلتا ہے ’منت‘

      اس فلم سے کرنے والی ہیں ڈیبیو
      بہرحال، سہانا خان ایک ایسی اسٹار کڈ ہیں، جو اکثر ہی لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔ وہیں اگر بات کریں ان کے کرئیر کی تو وہ جلد ہی زویا اختر کی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: