Salman Khanکے ساتھ ایسا ہے شاہ رُخ خان کا بانڈ، کہا’وہ میری فیملی جیسا ہے۔۔۔جب ایک غلطی کرتا ہے تودوسرا بڑا بھائی بن جاتا ہے‘
شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ ان کی بانڈنگ پر کیا یہ بڑا دعویٰ۔
Shah Rukh Khan On Salman Khan: شاہ رخ خان کی 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ڈمپل کپاڈیہ نظر آئیں گے۔
Shah Rukh Khan On Salman Khan:'فوجی' سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان نے 25 جون کو اپنے فلمی کریئر کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر شاہ رخ(Shah Rukh Khan) کی آنے والی فلم 'پٹھان'(Pathaan) کا موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا، ساتھ ہی کنگ خان نے کافی عرصے بعد فینس سے بات چیت کی۔
'پٹھان' کا موشن پوسٹر ریلیز ہونے کے بعد کنگ خان انسٹاگرام پر لائیو آئے اور مداحوں کے تمام سوالوں کے جواب دیے۔ سیشن کے دوران کنگ خان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سلمان خان بھی 'پٹھان' میں نظر آنے والے ہیں، حالانکہ ان کا کردار کیا ہوگا اور کتنا ہوگا اس پر ابھی تک سسپنس برقرار ہے۔
دراصل، ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ اس کے جواب میں کنگ خان نے کہا، 'سلمان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک پیارا تجربہ ہوتا ہے، بھائی جیسا تجربہ ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ سچ پوچھیں تو کرن ارجن کے علاوہ ہم نے کبھی بھی فل فلج فلموں میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ لیکن پچھلے دو سال شاندار رہے ہیں۔ میں نے ان کی ایک فلم میں کام کیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کوئی راز ہے، لیکن انشاء اللہ میں 'ٹائیگر 3' میں بھی نظر آؤں گا، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ شاندار رہتا ہے۔‘
کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس سے پہلے کہ میں سلمان کے بارے میں مزید بات کروں، بتاتا چلوں کہ سلمان میری فیملی کی طرح ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ہم میں سے بڑا بھائی کون ہے۔ حالات کے مطابق ہم ایک دوسرے کے بڑے بھائی بن جاتے ہیں۔ جب ایک غلطی کرتا ہے تو دوسرا اس کا بڑا بھائی بن جاتا ہے۔‘
بتادیں کہ شاہ رخ خان کی 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ڈمپل کپاڈیہ نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں سلمان خان ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔