شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کمائی کے معاملے میں ہر دن ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ اس مووی نے باکس آفس پر سونامی لادی ہے۔ پٹھان دنیا بھرمیں تابڑ توڑ کمائی کررہی ہے۔ ریلیز کے آٹھویں دن فلم کا عالمی سطح گروس کلیکشن 600 کروڑ سے متجاوز ہوچکا ہے اور اب یہ بہت تیزی سے 700 کروڑ کی جانب بڑ ھ رہی ہے۔
دنیا بھر میں کما لیے اتنے کروڑ روپے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے دنیا بھر میں کمائی کے نئے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔ ٹریڈ اینالسسٹ ترن آدرش کے مطابق، اس مووی کا ورلڈ وائڈ گروس کلیکشن 667 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔ اس نے محض 8 دنوں میں یہ کمال کردکھایا ہے۔ ہندوستان میں بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان چھائی ہوئی ہے۔ اس کے ہندی ورژن نے بدھ کو 17.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
ہندوستان میں کررہی ہے زبردست کمائی
پٹھان نے اوپننگ ڈے یعنی گزشتہ بدھ کو 55 کروڑ، جمعرات کو 68 کروڑ، جمعہ 38 کروڑ، ہفتہ کو 51.50 کروڑ، اتوار کو 58.50 کروڑ، پیر کو 25.50 کروڑ، منگل کو22 کروڑ کا کلیکشن کیا ہے۔ اس طرح فلم ہندوستان میں اب تک 336 کروڑ روپے کا کلیکشن کرچکی ہے۔
بتادیں کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان وائی آر ایف یونیورس کی چوتھی فلم ہے۔ اس سے پہلے فرنچائزی کی ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور وار جیسی فلمیں باکس آفس پر دھوم مچا چکی ہیں۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں جو 'وار' کے بھی ہدایت کار رہ چکے ہیں۔ 'پٹھان' کے بعد اب شاہ رخ خان 'جوان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ کے پاس راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی بھی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔