بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر موضوع بحث ہے۔ فلم کے پرومو اور پوسٹر جاری ہوچکے ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔ پٹھان میں کنگ خان زبردست ایکشن اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں ہائی لیول کا ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کے موٹر سائیکل اسٹنٹ کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔
8 countries, 3 superstars, 1 film - PATHAAN 💥💥💥
Team Pathaan shot in Spain, UAE, Turkey, Russia and Siberia, Italy, France, India and Afghanistan!
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/58nkglB5GQ
فلم میکر نے شاہ رخ خان کے خطرناک اسٹنٹ کی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان ایک خطرناک بائیک اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ سے جڑی یہ فوٹوز شائقین کی ایکسائٹمنٹ بڑھادیں گی۔ ایکشن اوتار می شاہ رخ کبھی بائیک پر ہوا میں اڑتے تو کبھی جیپ پر کودتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹوز میں فلم کی لگژری لوکیشن پیرس کے نظارے بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔
پٹھان میں ملے گا ہائی لیول ایکشن پٹھان میں ایکشن سیکوینس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بتایا تھا کہ، ہم پٹھان کے ایکشن سین کو لے کر الرٹ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ فلم کے پری پروڈکشن میں قریب دو سال لگے تھے کیونکہ پٹھان میں ہائی لیول کا ایکشن دکھانے جارہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔