دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیکھنا ہی نہیں چاہتے شاہ رخ خان، جانیے کیوں پٹھان کو ہی دے رہے ہیں ترجیح

دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیکھنا ہی نہیں چاہتے شاہ رخ خان، جانیے کیوں پٹھان کو ہی دے رہے ہیں ترجیح۔ (فائل فوٹو)

دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیکھنا ہی نہیں چاہتے شاہ رخ خان، جانیے کیوں پٹھان کو ہی دے رہے ہیں ترجیح۔ (فائل فوٹو)

یش راج فلمز کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ڈی ایل جے کو 10 فروری کو ملک کے 37 بڑے شہروں کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان اب اپنی بہترین فلموں میں سے ایک دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیکھنے کے لیے قطعی تیار نہیں ہیں۔ وہ خود بھی پٹھان دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور دوسروں سے بھی اسی فلم کو دیکھنے کی اپیل کررہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے؟

    اس وجہ سے خوش نہیں ہیں شاہ رخ

    قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کو قریب 30 سال انتظار کرنے کے بعد ایکشن ہیرو کا رول ملا ہے۔ وہیں، سال 2023 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم پٹھان باکس آفس پر لگاتار دھوم مچارہی ہے۔ اس درمیان یش راج فلمس (دونوں ہی فلموں کا پروڈکشن ہاوس) نے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے ویلنٹائنس ڈے کے موقع پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کی اطلاع دی، جس سے شاہ رخ خان خوش نہیں نظر آئے۔

    YRF نے کیا یہ اعلان

    یش راج فلمز نے ٹویٹر پر ڈی ڈی ایل جے کی دوبارہ ریلیز کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا، 'دو مختلف ادوار کے بلاک بسٹر DDLJ اور پٹھان اب ایک جگہ موجود ہیں۔ آپ اس ویلنٹائن ویک کو اپنے قریبی تھیٹروں میں بھی ڈی ڈی ایل جے دیکھ سکتے ہیں۔

    SRK نے اس انداز میں دیا جواب

    شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ پر جواب دیا۔ انہوں نے لکھا، ’ارے یار اتنی مشکل سے ایکشن ہیرو بنا، اور تم لوگ راج کو واپس لا رہے ہو۔ اُف۔ یہ مقابلہ تومجھے مار ہی ڈالے گا۔ میں تو پٹھان دیکھنے جارہا ہوں۔ راج تو گھر کا ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    37 شہروں میں ری ریلیز ہوئی ڈی ڈی ایل جے

    یش راج فلمز کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ڈی ایل جے کو 10 فروری کو ملک کے 37 بڑے شہروں کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا۔ ان میں پونے، احمد آباد، سورت، وڈودرا، فرید آباد، لکھنؤ، دہرادون، چندی گڑھ، گوہاٹی، بنگلورو، حیدرآباد، اندور، ویلور اور ترویندرم وغیرہ شامل ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: