ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ مل کرکیا بڑا اعلان، پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ یہاں یہاں کریں گے عطیہ

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نےکولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) ساتھ مل کر ملک کو اس بحران کی گھڑی سے نکالنے کے لئےبڑا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ مل کرکیا بڑا اعلان، پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ یہاں یہاں کریں گے عطیہ
شاہ رخ خان سے پہلے دیپکا پادوکون کو سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کا آفر ملا تھا۔ اگر یہ فلم بنتی ہے۔

ممبئی: پورے ملک میں پھیلے کورونا وائرس (Coronavirus) بحران سے ابھرنے میں اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے بھی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) ساتھ مل کر ملک کو اس بحران کی گھڑی سے نکالنے کے لئےبڑا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ ہی دیگر اداروں کو اپنی مدد دیں گے۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ (PM Cares Fund) کے ساتھ ہی مہاراشٹر سی ایم ریلیف فنڈ اور مزدوروں کی مدد کے لئے بھی عطیہ دیں گے۔


شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ (Red Chillies Entertainment)' کی طرف سے کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان، گوری خان، جوہی چاولہ مہتہ اور جے مہتہ نے پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون دیں گے’۔ اس کے ساتھ ہی وہ مہاراشٹر سی ایم راحت فنڈ میں بھی تعاون دیں گے اور ہیتلھ کیئر ورکرس کی سیکورٹی کے لئے 50,000 پرسنل پروکٹیٹیو اکوئمپنٹ یعنی پی پی کا تعاون بھی دیں گے۔




اس کے علاوہ میر فاونڈیشن کے ساتھ مل کر وہ ممبئی کے 55,00 اہل خانہ کو ایک ماہ تک کھانا کھلائیں گے اور بحران سے جدوجہد کر رہے مزدوروں کو بھی میل کٹ دستیاب کرائیں گے۔ واضح رہے کہ کافی وقت سے شاہ رخ خان کو کورونا بحران میں ملک کی مدد کے لئے آگے نہ آنے کو لے کر ٹرول کیا جارہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کئی میمس کے ذریعہ بھی ان کا مذاق بنا رہے تھے۔



ایسے میں شاہ رخ کا یہ قدم کہیں نہ کہیں ان کے ٹرولرس کی بھی بولتی بند کردےگا۔ واضح رہے کہ کورونا کے سبب ملک میں ان دنوں لاک ڈاون چل رہا ہے، جس کے سبب کئی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے دنیائے تجارت سے لےکر بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارس مدد کے لئے آگے آئے۔ بات کریں بالی ووڈ کی تو کورونا سے جاری جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا ڈونیشن اکشے کمار کی طرف سے آیا ہے۔ جنہوں نے 25 کروڑ روپئے پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ کئے ہیں۔
First published: Apr 03, 2020 02:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading