ممبئی: ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ علاقے میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے ‘منت‘ کے پاس واقع 21 منزلہ رہائشی عمارت میں پیر کے روز شام کے وقت آگ لگ گئی۔ یہ جانکاری فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے دی۔ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فائر بریگیڈ افسر کے مطابق، آگ 21 منزلہ عمارت کی 14ویں منزل پر لگی۔ اسے ’لیول-2‘ آگ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو شام تقریباً سات بجکر 45 منٹ پر اس بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں، سات جمبو ٹینکر اور ایمبولینس موقع پر پہنچیں۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)، اڈانی بجلی کے افسر بھی موقع پر موجود ہیں۔ افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔