ہند-پاک میچ کے دوران ہوگی شاہ رُخ-سلمان کی ٹکر، پوری خبر پڑھ کر آپ کریں گے اس دن کا انتظار!
ہند-پاک میچ کے دوران ہوگی شاہ رُخ-سلمان کی ٹکر، پوری خبر پڑھ کر آپ کریں گے اس دن کا انتظار!
سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں وینکٹیش ڈگبوتی، رام چرن، جسی گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، پلک تیواری جیسے فنکار دکھائی دیں گے۔
شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے قدآور فنکاروں کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں۔ دونوں کی فلمیں ان دنوں خوب موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پٹھان سے جہاں شاہ رُخ واپسی کرنے جارہے ہیں تو وہیں بھائی جان کسی کی جان کا بھی فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس درمیان خبر آرہی ہے کہ دونوں کی فلموں کے ٹیزر کا زبردست ٹکراو آپ کو جلد دیکھنے کو ملے گا۔ کب اور کہاں؟ چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔
سلمان - شاہ رخ کا ہوا بڑا ٹکراو؟ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈپ کے دوران کرکٹ کے میدان میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹکر دیکھنے کو ملے گی تو وہیں بالی ووڈ کے ان دونوں خان کے درمیان بھی ٹکر دیکھنے کو ملے گی۔ ہند-پاک میچ والے دن یعنی 23 اکتوبر کو ہی دونوں کی آئنے والی فلم پٹھان اور کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر ریلیز ہوگا۔
پٹھان اور کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر بتادیں کہ، سلمان اور شاہ رخ ایک دوسرے کی فلم میں کیمیو رول بھی پلے کرتے دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ نے جہاں پٹھان کی شوٹنگ ختم کرلی ہے تو وہیں سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بتادیں کہ پٹھان فلم م یں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدوکون اور جان ابراہم نظر آئیں گے۔ یش راج فلمس کے بینر تلے بن رہی اس فلم کا ڈائریکشن سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔ 25 جنوری 2023 کو یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
وہیں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں وینکٹیش ڈگبوتی، رام چرن، جسی گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، پلک تیواری جیسے فنکار دکھائی دیں گے۔ فرہاد سامجی کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم 30 دسمبر 2022 کو سینما گھروں مین دستک دے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔