உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی فین ہیں ملالہ یوسف زئی، یوم پیدائش پر شوہر نے اس انداز میں دی تھی خاص مبارکباد

    شاہ رخ خان کی فین ہیں ملالہ یوسف زئی، یوم پیدائش پر شوہر نے اس انداز میں دی تھی خاص مبارکباد

    شاہ رخ خان کی فین ہیں ملالہ یوسف زئی، یوم پیدائش پر شوہر نے اس انداز میں دی تھی خاص مبارکباد

    نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی (Malala Yousafzai) نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈپا پر دی ہے۔ عصیر ملک (Asser Malik) نامی شخص کے ساتھ اپنے نکاح کی جانکاری ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ کرکے سب کو جانکاری دی۔ اب سوشل میڈیا صارفین ان کےشوہر کے بارے میں جانکاری کھنگال رہے ہیں۔ اسی درمیان ایک ٹوئٹ سامنے آیا، جس میں ملالہ اور عصیر ملک شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

    • Share this:
      نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی (Malala Yousafzai) نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈپا پر دی ہے۔ عصیر ملک (Asser Malik) نامی شخص کے ساتھ اپنے نکاح کی جانکاری ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ کرکے سب کو جانکاری دی۔ انگلینڈ کے برمنگھم (Birmingham) میں ایک چھوٹی سی تقریب میں ہوئے اپنے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ملالہ یوسف زئی نے سب سے دعا مانگی ہے۔

      ملالہ یوسف زئی نے جیسے ہی اپنی شادی کی جانکاری دی، ملک وبیرون ملک کے تمام شخصیات ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی جاننا چاہتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی نے جس عصیر ملک سے شادی کی ہے، وہ آخر کون ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین عصیر ملک کے سبھی سوشل میڈیا اکاونٹ کھنگالنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان ایک ٹوئٹ سامنے آیا، جس میں ملالہ اور عصیر ملک شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

      (تصویر کریڈٹ: Twitter)
      (تصویر کریڈٹ: Twitter)


      یہ ٹوئٹ 12 جولائی 2021 کا ہے۔ عصیر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے 24 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا، ’امیجنگ ملالہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک کیمیو کرنا ہی تھا‘۔ تصویر میں عصیر ملک اور شاہ رخ خان کے ایک کٹ آوٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس انداز میں دی گئی مبارکباد سے یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ نیا جوڑا کنگ خان کا زبردست فین ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Malala Yousafzai Marriage: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کرلی شادی، برمنگھم میں منعقد ہوئی شادی تقریب 


      میڈیا کی خبروں کے مطابق عصیر ملک کا تعلق اسپورٹس انڈسٹری سے ہے۔ عصیر ملک لنکڈین پیج کے مطابق، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہائی پرفارمنس جنرل منیجر ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹا گرام پر کرکٹ کے کئی ایونٹس کی تصاویر ہیں۔ ہالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ عصیر ملک اور ملالہ یوسف زئی ایک دوسرے کو کتنے وقت سے جانتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ سال 2019 سے ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: