اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سعودی عرب میں ریڈ سی ایوارڈ سے سرفراز ہوئے شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا نے بجائی تالیاں

    سعودی عرب میں ریڈ سی ایوارڈ سے سرفراز ہوئے شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا نے بجائی تالیاں

    سعودی عرب میں ریڈ سی ایوارڈ سے سرفراز ہوئے شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا نے بجائی تالیاں

    شاہ رخ خان نے فیسٹیول کے اسٹیج پر ایک الگ ہی ماحول بنادیا۔ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول نظر آرہی ہیں۔ اس دوران شاہ رخ، کاجول کا ہاتھ پکڑ کر بازی گر کا ڈائیلاگ بولتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jeddah
    • Share this:
      سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہیں۔ انہیں اکثر ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بھی الگ الگ ایوارڈس سے نوازا جاتا ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان سعودی عرب میں اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کرنے کے بعد ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل ہوئے، جہاں پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسٹیج پر جم کر سماں باندھا۔



      پرینکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے لیے بجائی تالیاں
      ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے اسٹیج کی طرف بڑھتے ہیں، تو وہاں فرنٹ لائن میں بیٹھی ہوئی پرینکا چوپڑا تالیاں بجاتی ہیں اور انہیں چیئر کرتی ہیں۔ شاہ رخ کو فلم انڈسٹری میں ان کے بہترین کام کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ معلوم ہو کہ پرینکا چوپڑا اور شاہ رخ خان ڈان اور ڈان2 جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:
      لگاتار 7 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد ٹوٹ گئی تھیں مادھوری ڈکشت، پھر ایسی بنی ’دھک دھک گرل‘

      یہ بھی پڑھیں:
      شوہر کے ساتھ انٹیمیٹ فوٹوز کھنچوانے پرٹرول ہوئی پاک اداکارہ،یوزرس نے کہا’بہت گرمی چڑھی ہے‘

      بازیگر کے ڈائیلاگ سے باندھ دیا سماں
      شاہ رخ خان نے فیسٹیول کے اسٹیج پر ایک الگ ہی ماحول بنادیا۔ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول نظر آرہی ہیں۔ اس دوران شاہ رخ، کاجول کا ہاتھ پکڑ کر بازی گر کا ڈائیلاگ بولتے ہیں کہ’میں جانتا ہوں کہ تم جاننا چاہتی ہو کہ میں ریس ہار کیوں گیا۔ تمہارے لیے۔ اگر میں ریس جیت جاتا، تو تمہارا دل ٹوٹ جاتا اور میں تمہاری جیسی خوبصورت حسینہ کا دل کیسے توڑ سکتا ہوں۔‘ کسی نے کہا، کبھی کبھی کچھ جیتنے کے لیے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔‘ شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ پر جم کر سیٹیاں اور تالیاں بجتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: